اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پنجاب میں 15 ادویات کو غیر معیاری ہونے پر پابندی عائد کر دی ،تجزیے کے دوران 4 گولیاں جعلی اور 11 کوالٹی ٹیسٹ پاس نہ کر سکیں ۔
نوویڈیٹ ،ٹونا فلکیس ، ڈینزن ڈی ایس اور بریکسن گولی مارکیٹ سے جعلی پکڑ گئی ۔ خون کی کمی کی وجہ سے لگائے گئے یوکوبال انجکشن کو بھی مضر صحت قرار دے دیا گیا ، ایمنو گلوبلین انجکشن پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمت کیلئے سخت قوانین نافذ
جوڑوں کی سوزش کے ڈویکسا میتھازون انجکشن کو انسانی صحت کے لیے غیر معیاری قرار دیا گیا ۔ وٹامن بی 12اوربخار میں کمی لانے والا انجکشن پریم ول بھی غیر معیاری دیا گیا۔
ایکو پی واٹر، زوکین جل ، درد کش انجکشن کیرا لیک بھی استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ، واٹر فار انجکشن اور نمونے ڈرگ لیںب کا ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔












