اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

102 میگاواٹ گلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ، نیپرا کا 30 سالہ ٹیرف منظور

2 مہینے پہلے
A A
102 MW Gulpur Hydropower Project NEPRA approves 30-year tariff.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نیپرا نے آزاد کشمیر کے 102 میگاواٹ گلپور ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 30 سالہ بجلی ٹیرف کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق منصوبے کے لیے لیولائزڈ ٹیرف 9.3843 امریکی سینٹ فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی روپے میں اوسط ٹیرف 14.8507 روپے فی یونٹ ہوگا۔

منصوبے کے پہلے 12 سال کے لیے بجلی کا ٹیرف 17.3751 روپے فی یونٹ جبکہ 13ویں سے 30ویں سال تک 8.2686 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

گلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ دریائے پونچھ پر ضلع مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر میں قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کی خالص معاہدہ شدہ پیداواری صلاحیت 100.98 میگاواٹ جبکہ سالانہ بجلی پیداوار 474.996 گیگا واٹ آور مقرر کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ٹیرف کمرشل آپریشن کی تاریخ سے 30 سال تک لاگو رہے گا، جبکہ منصوبے کے قرضوں کی ادائیگی پہلے 12 سال میں مکمل کی جائے گی۔

گلپور منصوبہ میرا پاور لمیٹڈ نے تیار کیا ہے، جو جنوبی کوریا کی کمپنی کوریا ساؤتھ ایسٹ پاور کی ذیلی کمپنی ہے۔ منصوبے میں کوریا ساؤتھ ایسٹ پاور کی 76 فیصد، ڈی ایل ہولڈنگز کی 18 فیصد اور لوٹے انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کی 6 فیصد شراکت داری ہے۔

نیپرا نے اس سے قبل 2015 میں منصوبے کے لیے 9.0241 امریکی سینٹ فی یونٹ کا لیولائزڈ ٹیرف منظور کیا تھا، تاہم بعد میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل کے باعث ٹیرف میں ترمیم کی درخواست کی گئی۔

میرا پاور نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ منصوبے کا ٹیرف 104.85 روپے فی ڈالر کی شرح مبادلہ پر مقرر تھا جبکہ قرضوں کی ادائیگیاں تقریباً 150 روپے فی ڈالر کی شرح سے کی جا رہی تھیں، جس سے کمپنی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں شروع

بعد ازاں نیپرا نے مارچ 2021 میں کمرشل آپریشن کی تاریخ پر موجود 158.25 روپے فی ڈالر کی شرح مبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں عبوری ترمیم کی اجازت دی۔

منصوبے کی تعمیر میں فورس میجر واقعات کے باعث تاخیر بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں تعمیراتی مدت میں اضافہ اور اضافی اخراجات کے دعوے سامنے آئے۔

نیپرا کی رکن ٹیرف و فنانس امینہ احمد نے اضافی نوٹ میں فیصلے سے جزوی اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2022 میں دائر کی گئی کمرشل آپریشن تاریخ سے متعلق درخواست پر تین سال سے زائد عرصے تک فیصلہ نہ ہونا غیر معمولی تاخیر ہے۔

انہوں نے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن اخراجات پر شرح مبادلہ میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے بھی اختلاف کیا اور کہا کہ نیپرا کے ماضی کے بعض فیصلوں میں ایسے اخراجات پر شرح مبادلہ کی تبدیلی کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔

موضوعات : #calpourhydroprojectnepra
ShareSend

متعلقہ خبریں

بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور
پاکستان

بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور

14 ستمبر , 2026
Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA
تازہ ترین

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.
تازہ ترین

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟
پاکستان

چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

28 جولائی , 2026
Electricity cheaper by 1 rupee 99 paisa per unit
تازہ ترین

بجلی ایک روپیہ 99پیسے فی یونٹ سستی

9 جون , 2026
بجلی ایک روپیہ 73پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پاکستان

بجلی ایک روپیہ 73پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

2 جون , 2026
اگلی خبر
Hajj 2027 package prices fixed; regular Hajj cost set at 1.2 million; digital payments.

حج2027پیکیجز کی قیمت مقرر،ریگولر حج لاگت 12لاکھ،ڈیجیٹل ادائیگیاں

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔