پیر , 28 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حج2027پیکیجز کی قیمت مقرر،ریگولر حج لاگت 12لاکھ،ڈیجیٹل ادائیگیاں

2 مہینے پہلے
A A
Hajj 2027 package prices fixed; regular Hajj cost set at 1.2 million; digital payments.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)حکومت نے حج 2027 کے سرکاری پیکیجز کی قیمتیں مقرر کر دیں۔

تفصیلات کےمطابق حج 2027 کے پیکیجز کی قیمت مقررکردی گئیں،ریگولر حج پیکیج کی لاگت 12لاکھ روپے، ادائیگیاں ڈیجیٹل ہوں گی۔

حج کے 40 سے 42 روزہ ریگولر پیکیج کی لاگت 12 لاکھ روپے جبکہ 20 سے 22 روزہ مختصر پیکیج کی قیمت 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق حج 2027 کے لیے درخواست، ادائیگی اور دیگر تمام مراحل کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔

حجاج کرام حج سے متعلق تمام امور پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے انجام دے سکیں گے۔

حج اخراجات کی پہلی قسط 17 اگست سے وصول کی جائے گی جبکہ دوسری قسط اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جمع کرانا ہوگی۔

حکومتی حج اسکیم کے تحت مختصر دورانیے کے پیکیج کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق تقریباً 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین اس وقت درخواست کے عمل میں شامل ہیں۔ 2027 میں حج کی سعادت حاصل نہ کر سکنے والے عازمین کو آئندہ سال کے لیے انتظار کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

حج ادائیگیوں کے لیے حبیب بینک کو وزارت مذہبی امور کا مجاز بینک مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور اور حبیب بینک اسلامک کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت نے تمام بینکوں کو عمل میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم مطلوبہ معیار، خصوصاً ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کے حوالے سے صرف حبیب بینک ہی مقررہ شرائط پر پورا اترا۔

حج کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پرائیویٹ حج اسکیم پر بھی لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ کا ریکارڈ خطرے میں،سعودی عرب میں ایک کلومیٹر بلند ٹاور کی تیاری

پرائیویٹ اسکیم کے عازمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں میں سے اپنی پسند کے سروس فراہم کنندہ کا انتخاب کر سکیں گے۔

حبیب بینک اسلامک کے سربراہ اسد خان کے مطابق ملک بھر میں بینک کی 99 فیصد برانچز حج ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولت فراہم کریں گی، جبکہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے بھی ادائیگی کی جا سکے گی۔

موضوعات : #hajjsaudiarbia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia recorded a trade surplus of $3.83 billion in July.
تازہ ترین

سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل

26 ستمبر , 2026
Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye meet in New York.
تازہ ترین

سعودیہ پرحملے، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے فوجی سربراہوں کا ہنگامی اجلاس طلب

25 ستمبر , 2026
Warning of potential danger issued for seven cities in Saudi Arabia; announcement made shortly after that the threat had passed.
تازہ ترین

سعودی عرب کے 7 شہروں میں ممکنہ خطرے کی وارننگ، کچھ دیر بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.
تازہ ترین

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Houthi missile and drone attacks on Saudi Arabia; 13 civilians injured.
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 شہری زخمی

15 ستمبر , 2026
Polio, meningitis and influenza vaccines mandatory for Umrah pilgrims, only one center in Lahore, rush of pilgrims
تازہ ترین

عمرہ زائرین کے لیے پولیو، گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لازمی،لاہور میں صرف ایک مرکز ،زائرین کا رش

14 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The death toll from the 7.04 magnitude earthquake in Colombia has risen to 111.

کولمبیا میں 7.4زلزلہ سےہلاکتوں کی تعداد 111ہوگئی

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

27 ستمبر , 2026
وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

27 ستمبر , 2026
ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

27 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

27 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔