اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے، مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے جبکہ ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع سے بھی اضافی پولیس نفری اسلام آباد اور راولپنڈی طلب کرلی گئی ہے، جبکہ اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد اسکول شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ترنول، سنجانی، سہالہ، ناڑہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔بند کیے گئے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کے اہلکاروں کے لیے رہائش کا انتظام بھی کردیا گیا ہے۔












