اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں 27 ستمبر کا لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا، احتجاج کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا لہجہ افسوسناک ہے، کیا حکومتی وزرا کا کام اپوزیشن کو اس طرح کی دھمکیاں دینا ہے کہ گولیاں چلائی جائیں گی۔












