پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گائے گی دنیا گیت میرے ،ملکۂ ترنم نور جہاں کی آج 100ویں سالگرہ

1 گھنٹہ پہلے
A A
The world will sing my songs — Today marks the 100th birth anniversary of the 'Queen of Melody,' Noor Jehan.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) برصغیر کی موسیقی کی دنیا پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی عظیم گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی آج 100ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اپنی منفرد آواز، دلکش انداز اور بے مثال فنی صلاحیت کے باعث نور جہاں کو برصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔نور جہاں نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران اردو، پنجابی اور دیگر زبانوں میں سیکڑوں یادگار گیت گائے، جو آج بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہیں۔

ملکۂ ترنم نور جہاں نے تقریباً 65 برس پر محیط فنی سفر میں چار نسلوں کے سامعین کو اپنی آواز کے سحر میں مبتلا رکھا۔ ان کی گائیکی میں محبت، خوشی، درد، جدائی اور وطن سے وابستگی سمیت زندگی کے مختلف رنگ نمایاں نظر آتے ہیں۔نور جہاں نے صرف گلوکاری ہی نہیں بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی اور اپنی آواز اور اداکاری دونوں سے فلمی دنیا میں منفرد شناخت بنائی۔1965 کی جنگ کے دوران نور جہاں کے ملی نغموں نے قومی جذبے کو مہمیز دی۔ ان کے جوشیلی آواز میں گائے گئے ملی نغموں نے محاذوں پر موجود جوانوں کے حوصلے بلند کیے اور قوم میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید تقویت دی۔نور جہاں کے گائے ہوئے ملی نغمے آج بھی قومی تقریبات اور خصوصی مواقع پر سنائی دیتے ہیں، جبکہ ان کے فلمی اور صوفیانہ گیت بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اردو قوالی کے درخشاں ستارے مقبول احمد صابری کی 15ویں برسی

نور جہاں نے موسیقی کے کئی ادوار دیکھے اور بدلتے زمانے کے ساتھ اپنی آواز کی کشش برقرار رکھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے گیت آج بھی نئی نسل کے سامعین تک پہنچ رہے ہیں۔ملکۂ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں، لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے۔

موضوعات : noorjahansinger
ShareSend

متعلقہ خبریں

AI made Babar Azam Ustad Babar Nusrat
تازہ ترین

اے آئی نے بابر اعظم کو استاد بابر نصرت بنا دیا

2 جون , 2026
One voice... millions of hearts wounded, the painful journey of Attaullah Esakhelvi
تازہ ترین

ایک آواز ۔۔۔لاکھوں دل زخمی،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا دردناک سفر

26 اپریل , 2026
The 17th death anniversary of Presidential Award-winning singer Iqbal Bano is being observed today.
تازہ ترین

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

21 اپریل , 2026
دلجیت دوسانجھ کو خالصتان گروپ کی جانب سے دھمکی موصول
تازہ ترین

دلجیت دوسانجھ کو خالصتان گروپ کی جانب سے دھمکی موصول

10 نومبر , 2025
اگلی خبر
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

یہ بھی پڑھیں

There has been a 31% decrease in the number of MDCAT candidates in the last five years.

گزشتہ پانچ سالوں میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تعداد میں 31فیصد کمی

21 ستمبر , 2026
The country needs an end to political tension, not further confrontation Barrister Gohar.

ملک کو مزید تصادم نہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر

21 ستمبر , 2026
Brother of Dubai's ruler Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum passes away; 10-day mourning period announced.

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کا انتقال ،10روزہ سوگ کا اعلان

21 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
The world will sing my songs — Today marks the 100th birth anniversary of the 'Queen of Melody,' Noor Jehan.

گائے گی دنیا گیت میرے ،ملکۂ ترنم نور جہاں کی آج 100ویں سالگرہ

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔