اسلام آباد ( پاک ترک نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مزید تصادم نہیں بلکہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے لوگ اور پارلیمنٹیرین گرفتار ہورہے ہیں، جن کے ہاتھ میں اختیار اور طاقت ہے وہ ایک مرتبہ حالات پر نظر کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ارکان قومی اسمبلی، ارکان صوبائی اسمبلی اور خاندانوں کی گرفتاریاں حالات کو مزید کشیدہ کریں گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ ریاست فوری طور پر اپنا طرزِ عمل تبدیل کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں اور انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔












