جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

53 منٹس پہلے
A A
لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان
Share on Facebookwhatsapp

کراچی (پاک ترک نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ہر صورت 20 ستمبر کو ہوگا، تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں اور مسائل کے حل کے لیے وقت درکار ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لانگ مارچ کس شہر سے شروع کیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم لاہور سے آغاز کی تجویز زیر غور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا دھرنا صرف ایک دن تک محدود نہیں ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے عوام کی جو رائے ہے، وہی جماعت اسلامی کا مؤقف ہے۔ لانگ مارچ کا مقصد صرف عوام کو ریلیف دلانا ہے، افراتفری پھیلانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن حکومتی وفد جماعت اسلامی کی ہر تجویز پر یہی کہتا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا۔ اگر پیٹرولیم لیوی میں کمی یا خاتمے کے حوالے سے حکومت نے ٹھوس پیش رفت کی تو دھرنے اور آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ 17 ستمبر کو جماعت اسلامی کی قیادت کا اجلاس بھی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے پیٹرول ریلیف پیکیج پر حافظ نعیم الرحمن نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔ جماعت اسلامی پہلے بھی حکومت کے ریلیف پیکیج کو مسترد کرچکی ہے اور مکمل لیوی ختم کرنے کا مطالبہ دہرا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم قرار دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی اسٹیبلشمنٹ کے قریب نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔

صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں، تاہم اس کے لیے بنیادی ڈھانچے کو دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے اندر مقامی حکومتوں کا نظام بھی موجود ہونا چاہیے، لیکن مقامی حکومتیں اس وقت سسٹم سے غائب ہیں۔

موضوعات : hafiz naeemjamatislamilongmarch
ShareSend

متعلقہ خبریں

PTI's long march on September 27 will take place on the scheduled date, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا،بیرسٹر گوہر

17 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
We are coming to Islamabad to seek justice; no shots should be fired, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

14 ستمبر , 2026
Verdict reserved on the petition against PTI's September 27 long march.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 ستمبر , 2026
Important opposition meeting, consultation on the long march of September 27
تازہ ترین

اپوزیشن کا اہم اجلاس، ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت

11 ستمبر , 2026
کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

یہ بھی پڑھیں

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

17 ستمبر , 2026
لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

17 ستمبر , 2026
سوشل میڈیا ریگولیشن کا قانون مزید سخت کرنے کی تیاری

سوشل میڈیا ریگولیشن کا قانون مزید سخت کرنے کی تیاری

17 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔