جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

59 منٹس پہلے
A A
کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، جبکہ کسی بھی غیر قانونی احتجاج کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ماضی میں احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہت نقصان پہنچا اور دوسری جانب سے اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔ اس مرتبہ اہلکاروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر ان پر گولیاں چلائی گئیں تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے علاقوں اور شہروں میں احتجاج کریں، لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے یا کسی صوبے پر یلغار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پہلے ہی واضح کر رہے ہیں تاکہ بعد میں کوئی شکوہ نہ کرے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج کوہاٹ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، ایسے وقت میں ایک طرف شہداء کے جنازے اٹھائے جائیں اور دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کی جائے، یہ مناسب نہیں۔ سیاسی جلسے، جلوس اور جتھوں کی صورت میں یلغار میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خدانخواستہ کسی قسم کا جانی نقصان ہوا تو جتھے جمع کرنے والے منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں سے کہا کہ اس لڑائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ملک، معیشت، صوبے اور عوام کا نقصان ہوگا۔ وزیراعظم متعدد مرتبہ پارلیمنٹ میں مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔

محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی اتنی ہی محنت کی جائے جتنی لانگ مارچ کی تیاری کے لیے کی جا رہی ہے تو دہشت گردی میں بڑی حد تک کمی آسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، اس لیے توجہ کا بڑا حصہ دہشت گردی کے خاتمے پر ہونا چاہیے، نہ کہ افراد جمع کرنے، چندہ اکٹھا کرنے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے پر۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال، اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں کا تحفظ کرے، اس لیے غیر قانونی احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی سرگرمیاں اور جلسے جلوس جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم مسلح افراد کے جتھوں کی صورت میں آنا کسی بھی طرح سیاسی سرگرمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے تیار ہیں اور اس مرتبہ کسی کو ماضی کی طرح بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے اپوزیشن کی سنجیدہ قیادت سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ بالآخر مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر ہی تلاش کرنا ہوگا۔

موضوعات : islamabadlockdownlongmarchmohsan naqviOPPOSITION
ShareSend

متعلقہ خبریں

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان
اہم ترین 2

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026
لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

17 ستمبر , 2026
PTI's long march on September 27 will take place on the scheduled date, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا،بیرسٹر گوہر

17 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
We are coming to Islamabad to seek justice; no shots should be fired, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

14 ستمبر , 2026
Verdict reserved on the petition against PTI's September 27 long march.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

18 ستمبر , 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

18 ستمبر , 2026
جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔