پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

کینسر کے خلاف جدوجہد صرف طبی چیلنج نہیں بلکہ یہ جنگ ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

3 مہینے پہلے
A A
The fight against cancer is not just a medical challenge, but a shared national responsibility, says the Prime Minister.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم سرطان کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ آج پاکستان کینسر کے عالمی دن پر دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر اس موذی مرض سے متاثرہ تمام افراد سے اظہار یکجہتی اور متاثرین پر اس مرض کے بوجھ کو کم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتاہے۔
سرطان کے خلاف جدوجہد صرف ایک طبی چیلنج ہی نہیں بلکہ یہ جنگ ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، جو ہمدردی، حوصلے اور اجتماعی کاوشوں کی متقاضی ہے۔
حکومت پاکستان نے پالیسی اصلاحات اور وسیع تر شراکت داریوں کے ذریعے، بالخصوص گزشتہ ایک برس میں سرطان کے خلاف قومی ردعمل کو مزید موثر، مربوط اور مضبوط بنایا ہے۔
سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون سے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریضوں کو زندگی بچانے والے علاج کی فراہمی اور علاج میں حائل مالی اور جغرافیائی رکاوٹوں کو کم کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔
مزید براں حکومت، سرطان کی روک تھام کے لیے ایک جامع قومی حکمت عملی کی تیاری پر بھی سرگرم عمل ہے تاکہ اس مرض سے نمٹنے کے لیے اجتماعی قومی صلاحیت کو مستحکم انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔
اس تناظر میں حکومت قومی اور صوبائی سطح پر جامع اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، جن میں خاص طور پر کمزور اور محروم طبقات کی مدد سر فہرست ہے۔
مجموعی طور پر صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاح ، تحقیق، اور سائنسی شواہد پر مبنی فیصلوں پر سرمایہ کاری ہماری حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔
سرطان کے خطرناک اثرات میں کمی کے لیے اسکے پھیلاو میں روک تھام کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
عوامی سطح پر صحت مند طرز زندگی کے فروغ اور آگاہی کے لیے کمیونٹیز، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور ذرائع ابلاغ کی فعال شمولیت ناگزیر ہے۔
آج کے خصوصی دن پر میں انفرادی اور اجتماعی، سماجی اور عوامی سطح پر تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ اس موذی مرض کے خلاف انسانی صحت کے تخفظ کے اس مشترکہ مشن کے لیے متحد ہو جائیں۔
حکومتی اور نجی سطح پر باہم تعاون اور ہم آہنگی سے ہم اس مرض کی بروقت تشخیص، موثر علاج اور ہمدردانہ نگہداشت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
خلوص نیت پر مبنی باہمی تعاون اور اجتماعی کاوشوں سے ہی ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

موضوعات : Cancerislamabadprimeminister
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister's telephone call with Iranian President
تازہ ترین

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
Earthquake in many areas of Pakistan
تازہ ترین

پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ

18 اپریل , 2026
Pakistan is striving for peace in the region, says Foreign Office spokesperson
تازہ ترین

پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

16 اپریل , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Saudi Crown Prince
تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

16 اپریل , 2026
High-level selection board meeting for officer promotions called on April 27
تازہ ترین

افسروں کی ترقیوں کیلئے اعلی سطحی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 27اپریل کو طلب

15 اپریل , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar reviews regional situation
تازہ ترین

اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس ،علاقائی صورتحال کا جائزہ

15 اپریل , 2026
اگلی خبر
PSL's international media rights sold for record price

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ریکارڈ قیمت میں فروخت

یہ بھی پڑھیں

How much enriched uranium does Iran have

ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم ہے؟

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
7.5 magnitude earthquake hits northern Japan; tsunami warning issued

شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری

20 اپریل , 2026
پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

20 اپریل , 2026
ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔