کراچی (پاک ترک نیوز )ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر22 ارب 66کروڑ96لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3کروڑ28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 17ارب25کروڑ86لاکھ ڈالر پر جا پہنچے
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ87لاکھ ڈالر گھٹ گئے،کراچی:کمرشل بینکوں کے ذرمبادلہ ذخائر 5ارب41کروڑ10 لاکھ ڈالر رہ گئے۔












