نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بھارت کے جوہری تنصیبات کی سکیورٹی پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔ بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق تامل ناڈو میں واقع کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کچھ نقشے لیکس میں شامل ہیں۔ سپلائرز کی تفصیلات، انشورنس دستاویزات اور تکنیکی معلومات بھی لیک ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان گوجرانوالہ کی عدالت میں طلب ،قصور میں بھی مقدمہ
رائٹرز کے مطابق ڈیٹا ریلائنس انفراسٹرکچر سے منسلک سرور سے حاصل کیا گیا۔ انیل امبانی کے ریلائنس گروپ نے بھارتی ڈیٹا سینٹر سروس فراہم کرنے والے میزبان سرور پر ڈیٹا کی جزوی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ اہم معلومات لیک ہونے سے بھارتی جوہری سلامتی کے لیے خدشات پیدا ہو گئے۔












