مستونگ ( پاک ترک نیوز) مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ سے سیشن جج اور ان کا گن مین شہید ہو گئے۔ حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہےسیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پرحملہ ہے،دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گےممقانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا ہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں،،ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔ شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔












