ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خلاء سے امریکی شہر سیئٹل کا دلکش نظارہ

2 مہینے پہلے
A A
A stunning view of the American city of Seattle from space.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ایک خلا باز نے 16 جون 2026 کو امریکی شہر سیئٹل کی ایک شاندار تصویر کھینچی، جس میں صبح کی سنہری دھوپ میں نہایا ہوا شہر، سرسبز پارک، بلند عمارتیں اور اردگرد پھیلے آبی راستے نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔

سیئٹل کو اس کی گھنی ہریالی کی وجہ سے "زمردی شہر” بھی کہا جاتا ہے۔ شہر کے بے شمار پارک، درختوں سے بھرپور رہائشی علاقے اور قدرتی مناظر اسے ایک منفرد شناخت دیتے ہیں، جبکہ شہر کے گرد موجود سمندری راستوں پر مال بردار، مسافر اور تفریحی کشتیاں بھی رواں دواں نظر آتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سیئٹل اور اس کے اطراف کی موجودہ جغرافیائی ساخت تقریباً 16 ہزار سے 18 ہزار سال پہلے برفانی دور کے دوران وجود میں آئی، جب ایک دیوہیکل برفانی تودہ اس علاقے پر تقریباً ایک ہزار میٹر موٹی برف کی تہہ کے ساتھ پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران معاہدے کے لیے ہم سے بھیک مانگ رہا ہے،مارکو روبیو

برفانی تودوں کی حرکت نے موجودہ پیوجٹ ساؤنڈ، متعدد جھیلوں اور شہر کی پہاڑیوں کی شکل و صورت تشکیل دی۔ یہی وجہ ہے کہ سیئٹل آج بھی اپنی اونچی نیچی سڑکوں اور ڈھلوانی علاقوں کے لیے مشہور ہے۔

برفانی دور کے دوران شمالی علاقوں سے بڑے بڑے پتھر بھی یہاں منتقل ہوئے، جن میں مشہور ویج ووڈ راک بھی شامل ہے، جو تقریباً 20 فٹ بلند ہے اور آج بھی شمالی سیئٹل میں موجود ہے۔

بعد ازاں انسانوں نے بھی شہر کی جغرافیائی ساخت میں نمایاں تبدیلیاں کیں۔ شہر کے وسط کے قریب ایک بڑی پہاڑی کو ہموار کیا گیا، جبکہ دریا کے دہانے پر زمین بھر کر تقریباً 1,300 ایکڑ نئی اراضی تیار کی گئی، جہاں آج سیئٹل کے بڑے کھیلوں کے میدان قائم ہیں۔

سن 2010 کے بعد شہر کے ساحلی علاقے کو جدید بنانے کے لیے بڑے منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں نئی فیری ٹرمینل، مضبوط ساحلی حفاظتی دیوار اور ایک زیرِ زمین سرنگ شامل ہے، جس نے پرانی شاہراہ کی جگہ لے کر عوام کے لیے ساحلی علاقے تک رسائی مزید آسان بنا دی۔

اسی طرح گزشتہ صدی کے آغاز میں نہریں تعمیر کر کے پیوجٹ ساؤنڈ کو لیک یونین اور لیک واشنگٹن سے جوڑا گیا، جس سے آبی نقل و حمل میں نمایاں بہتری آئی اور جھیل واشنگٹن کی سطحِ آب بھی تقریباً تین میٹر کم ہو گئی۔

آج سیئٹل کے آبی راستے تجارتی جہازوں، سیاحتی بحری جہازوں، مسافر بردار فیریوں، آبی طیاروں اور تفریحی کشتیوں کے لیے اہم گزرگاہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق جدید شہری ترقی کے باوجود سیئٹل میں صدیوں پرانے جنگلات اب بھی محفوظ ہیں، جہاں دیودار اور دوسرے قدیم درخت موجود ہیں، جبکہ گنجے عقاب، جنگلی لومڑیاں، سمندری شیر اور دیگر جنگلی حیات بھی شہر کے مختلف قدرتی علاقوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مشاہداتی پروگرام کے تحت لی گئی، جس کا مقصد زمین کے قدرتی اور شہری مناظر کا ریکارڈ محفوظ کرنا اور سائنسی تحقیق کے لیے مفید معلومات فراہم کرنا ہے۔

موضوعات : #ameicasapcesellteview
ShareSend

متعلقہ خبریں

Women's spacewalk
تازہ ترین

خلا میں خواتین کی واک

6 ستمبر , 2026
NASA has saved Voyager 2 for another year.
تازہ ترین

ناسا نے وائجر 2 کو مزید ایک سال کے لیے بچا لیا

29 اگست , 2026
Voyager One still sending messages from space after 49 years
تازہ ترین

49سال بعد بھی خلاء سے پیغام بھیجنے والا وائجر ون

13 اگست , 2026
Can a human travel across the entire galaxy in a few years
تازہ ترین

کیا انسان چند برسوں میں پوری کہکشاں کا سفر کر سکتا ہے؟

28 جولائی , 2026
US Army FA-18 Hornet crashes during training flight
تازہ ترین

امریکی فوج کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

14 جون , 2026
Second round of US-Iran talks expected on Saturday or Sunday
اہم ترین 2

امریکا ،ایران مذاکرات کا دوسرا دور ہفتہ یا اتوار کو متوقع

16 اپریل , 2026
اگلی خبر
12th day of the Iran-US conflict Relentless attacks exchanged.

ایران ،امریکا جنگ کا 12واں روز ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔