جمعہ , 31 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بابوسر ٹاپ: لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے سے سڑکیں، پل تباہ، درجنوں سیاح لاپتہ

1 سال پہلے
A A
بابوسر ٹاپ: لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے سے سڑکیں، پل تباہ، درجنوں سیاح لاپتہ
Share on Facebookwhatsapp

گلگت(پاک ترک نیوز ) گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، بابوسر ٹاپ کے قریب شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے گاڑیاں اور پل بہہ گئے، رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا، سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ درجنوں سیاح تاحال لاپتہ ہیں۔
ڈی سی دیامر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے کو شدید متاثر کیا، قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہو گئیں، جس سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چلاس کے علاقے شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن میں 3 نعشیں نکال لی گئی ہیں اور 4 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 30 سے 40 سیاح لاپتہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ قدرتی آفت سے بجلی اور فائبر آپٹک لائن متاثر ہوئی جس کے باعث رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے، سیلاب متاثرہ علاقے میں مشینری پہنچا رہے ہیں، کچھ علاقوں میں مشینری پہنچ چکی ہے، زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آر ایچ کیو منتقل کر چکے ہیں، ناران سے بھی بابو سر روڈ کو کھولنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کے ردعمل میں جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں، ابھی تک 3 نعشیں ملی ہیں ، ابھی یہ کنفرم کرنا باقی ہے کہ یہ ڈیڈ باڈیز سیاحوں کی ہیں یا کہ مقامی افراد کی، ابھی ہم متاثرہ افراد کو امدادی سامان کھانا اور پانی وغیرہ فراہم کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بابوسر ٹاپ روڈ مکمل طور پر بند ہے جبکہ قراقرم ہائی وے کے لال پہاڑی اور تتھا پانی کے مقامات پر 10 سے 15 گاڑیاں نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پھنسی ہوئی ہیں، تھک نالہ میں 4 افراد بہہ گئے جن میں سے 2 کی نعشیں اور 2 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاکستان فوج بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
دوسری جانب وادی نیلم میں بھی کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، مدین میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، ملبے تلے دب کر 3 بچے چل بسے جبکہ ماں زخمی ہے، جبکہ سوات میں 2 بچے برساتی نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ سیلاب سے گرلز سکول، 2 ہوٹل، پولیس چوکی، پولیس شیلٹر اور شاہراہ بابوسر سے متصل 50 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے، 8 کلومیٹر سڑک شدید متاثرہ اور 15مقامات پر روڈ بلاک ہے جب کہ شاہراہ بابوسر پر 4 رابطہ پل بھی تباہ ہوئے ہیں۔
پاک فوج کا دیوسائی میں پھنسے سیاحوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری ہے، شاہراہ بابوسر اور قراقرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے سکردو روڈ کی بحالی کا کام بھی ہو رہا ہے، آرمی کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے، سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ سکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے،دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے۔
، پاک فوج کا عملہ باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے، فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب شاہراہ بابوسرپر پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، اب تک ہیلی کاپٹر کی 15 سورٹیز کے ذریعے سیاحوں اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
پاک فوج اور گلگت بلتستان سکاوٹس کی ٹیموں کی جانب سے متاثرہ افراد تک اشیاء خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے، سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینری اور افرادی قوت مسلسل کام میں مصروف ہے۔
لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، مشکل پہاڑی علاقوں میں بھی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور فوری ردعمل نے بڑی انسانی جانیں بچا لی ہیں، متعلقہ اداروں کی جانب سے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

موضوعات : #cloudbrast#gilgat#landslide#rescuebabusartop
ShareSend

متعلقہ خبریں

10 climbers missing after avalanche in Gilgit-Baltistan
اہم ترین 3

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنےسے 10 کوہ پیما لاپتا

31 جولائی , 2026
What is a cloudburst, and why does it occur
تازہ ترین

کلاؤڈ برسٹ کیا ہے، کیوں ہوتا ہے؟

16 جولائی , 2026
Rescue operation to search for the cargo plane's crew
تازہ ترین

کارگو طیارے کے عملے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن

10 جولائی , 2026
بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
اہم ترین 3

بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل

23 جولائی , 2025
وزیراعظم اور صدر کا سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
تازہ ترین

وزیراعظم اور صدر کا سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

22 جولائی , 2025
اگلی خبر
ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

یہ بھی پڑھیں

Quetta Coal mine explosion; death toll of workers rises to 35.

کوئٹہ ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 35ہو گئی

31 جولائی , 2026
Gaza Board of Peace agreement on Hamas disarmament; Trump's announcement.

غزہ بورڈ آف پیس کاحماس کے غیر مسلح ہونےکا معاہدہ ،ٹرمپ کا اعلان

31 جولائی , 2026
Iran claims destruction of three US F-35 jets in Jordan; US denies the claim.

ایران کا اردن میں امریکہ کے 3 ایف-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ،امریکہ کا انکار

31 جولائی , 2026
MDCAT 2026 in Sindh will be held on August 16; examination centers and arrangements announced.

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو ہوگا، امتحانی مراکز اور انتظامات کا اعلان

31 جولائی , 2026
Proposal to increase electricity charges by Rs 1.20 per unit in August bills due to a drop in electricity demand.

بجلی کی طلب میں کمی، اگست کے بلوں میں فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز

31 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔