جمعہ , 31 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل

1 سال پہلے
A A
بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
Share on Facebookwhatsapp

گلگت ( پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری طور پر علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیں مقامی ہوٹل مالکان و حکومت کی جانب سے مفت رہائش فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناران اور کاغان کے تمام راستے فی الحال بند ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہوچکی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔ شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے اور بشام تک مکمل بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
فیض اللہ فراق نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک گلگت بلتستان کا سفر ہرگز نہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ جی بی آج متاثرہ علاقوں خصوصاً بابوسر کا دورہ کریں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے اور موجودہ موسم کے پیش نظر مزید نقصانات کا خدشہ موجود ہے۔
دوسری جانب دیامر میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جہاں سیلابی ریلے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل بابوسر ٹاپ پر کئی سیاح پانی میں بہہ چکے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ سیلاب سے علاقے میں ایک گرلز اسکول، 2ہوٹل، پولیس چوکی، پولیس شیلٹر اور شاہراہ بابوسر کے ساتھ واقع 50 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ 8 کلومیٹر طویل سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سڑک 15 مقامات سے بلاک ہے اور 4 اہم رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔

موضوعات : #baltistan#gilgatbridgetourist
ShareSend

متعلقہ خبریں

10 climbers missing after avalanche in Gilgit-Baltistan
اہم ترین 3

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنےسے 10 کوہ پیما لاپتا

31 جولائی , 2026
Record increase in the number of tourists coming to Turkey via cruise ships
تازہ ترین

کروز جہازوں کے ذریعے ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ

18 جولائی , 2026
Thousands of years old relics of Taxila are disappearing, Pakistan's historical heritage is in serious danger
تازہ ترین

ٹیکسلا کے ہزاروں سال قدیم آثار مٹنے لگے، پاکستان کا تاریخی ورثہ شدید خطرے میں

20 مئی , 2026
The most beautiful countries in the world where everyone wants to go
تازہ ترین

دنیا کے وہ خوبصورت ممالک جہاں ہر شخص جانے کا خواہشمند

16 مئی , 2026
What is the difference between a US immigrant and tourist visa
تازہ ترین

امریکا کے امیگرنٹ اور ٹورسٹ ویزہ میں کیا فرق ہے؟

16 جنوری , 2026
Snowfall in the upper areas, large number of tourists come to see the beautiful scenery
تازہ ترین

بالائی علاقوں میں برفباری ،حسین نظارے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

23 دسمبر , 2025
اگلی خبر
اسرائیل کی حمایت میں امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

اسرائیل کی حمایت میں امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Schools in Sindh will open on August 1st.

سندھ میں اسکول یکم اگست کو کھلیں گے

31 جولائی , 2026
Lahore Conclusion of the case regarding the deaths of a mother and her three children—the mother herself turned out to be the killer.

لاہور،ماں اور3بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین ،ماں ہی قاتلہ نکلی

31 جولائی , 2026
Approval granted to confer Nishan-e-Imtiaz (Military) upon Commander National Strategic Command General Aamir Raza.

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری

31 جولائی , 2026
Quetta Coal mine explosion; death toll of workers rises to 35.

کوئٹہ ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 35ہو گئی

31 جولائی , 2026
Gaza Board of Peace agreement on Hamas disarmament; Trump's announcement.

غزہ بورڈ آف پیس کاحماس کے غیر مسلح ہونےکا معاہدہ ،ٹرمپ کا اعلان

31 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔