واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا ایران کے ساتھ مل کر کام کرےگا، سوشل میڈیا پر پیغا م میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ایران میں مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے،ایران یورینیم افزودہ نہیں کرے گا، امریکہ ایران کے ساتھ مل کر زیرِ زمین جوہری مواد ہٹانے پر کام کرے گا،ایرانی جوہری مقامات مسلسل سیٹلائٹ نگرانی میں ، حملے کے بعد جوہری تنصیبات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ، امریکہ اور ایران کے درمیان ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ہوگی۔ایران سے متعلق 15 اہم نکات میں سے کئی پر پیش رفت ہو چکی ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پابندیوں میں نرمی بھی زیرِ غور ہےایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والے ملک پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہو گا،












