تہران ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا، امریکی بحریہ نے ایران کے قریب دو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش تعینات کر دیئے ۔
بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق دونوں بحری جہاز خلیجِ عمان میں داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر اور چین کا مشرق وسطی میں کشیدگی پر اظہار تشویش
امریکی سینٹ کام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز تعینات کیے گئے ۔بحری قوت میں اس اضافے کا مقصد خطے کی سلامتی کو فروغ دینا اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔












