پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بیرونِ ملک ہوسٹ کی گئی سرکاری ویب سائٹس کو مرحلہ وار پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
Decision to relocate government websites hosted abroad to Pakistan in phases.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے بیرونِ ملک ہوسٹ کی گئی سرکاری ویب سائٹس کو مرحلہ وار پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نیشل سائبر ایمرجنسی ریپانس ٹیم نے پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک تیار کرلیا ۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی مقامی ڈیٹا سینٹرز میں منتقلی کا منصوبہ تیار کیا جائے گا، نئے اقدامات کا مقصد سرکاری ڈیجیٹل نظام کی سکیورٹی، نگرانی اور خودمختاری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔سرکاری ڈیٹا سینٹرز میں جدید فائر والز، سائبر نگرانی اور خطرات کی بروقت نشاندہی کے نظام لازمی ہونگے۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری اداروں کو سکیور بیک اپ، کمزوریوں کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی، سرکاری اداروں کو سائبر سیکورٹی کے حوالے سے مستقل نگرانی اور سالانہ تھرڈ پارٹی سکیورٹی آڈٹ کرانا ہوگا۔ڈیٹا سینٹرز کو سکیورٹی آپریشنز سینٹر اور جدید سائبر مانیٹرنگ سسٹمز کا نفاذ کرنا ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری ای میل سروسز کے لیے فشنگ، اسپام اور مال ویئر سے تحفظ کے جدید انتظامات لازمی ہوں گے۔انتظامی اور ویب میل رسائی کے لیے ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام نافذ کرنا ضروری ہوگا،سرکاری ای میل سسٹمز میں بیک اپ، آرکائیونگ اور ڈومین تصدیقی ٹیکنالوجیز کا نفاذ ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری ویب ایپلی کیشنز کو مضبوط تصدیقی نظام اور سکیور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے اصولوں پر تیار کرنا ہوگا،سرکاری ویب ایپلی کیشنز کی باقاعدہ سکیورٹی جانچ، پینیٹریشن ٹیسٹنگ اور خامیوں کا بروقت ازالہ لازمی ہوگا۔

سرکاری ادارے اپنے ڈویلپرز، ہوسٹنگ کمپنیوں اور کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان کی سکیورٹی ذمہ داریوں کی نگرانی کے بھی پابند ہوں گے۔ڈیٹا سینٹرز میں بیک اپ پاور، جنریٹرز اور ماحول کی مسلسل نگرانی کے انتظامات لازمی ہوں گے۔

ڈیٹا سینٹرز کو آگ، سیلاب، پانی کے اخراج اور دیگر ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ماحولیاتی کنٹرول سسٹمز کی باقاعدہ جانچ، دیکھ بھال اور کسی بھی واقعے کی تحقیقات کو خطرات کے انتظام کا لازمی حصہ قرار دیا گیا۔

موضوعات : #paksitnahostsites
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Operation against the Fitna-e-Khawarij (sedition of the Kharijites) 9 more Kharijites killed, bringing the total death toll to 88.

فتنہ الخوارج کے خلاف اپریشن شعبان ،مزید 9خارجی ہلاک ،تعداد 88ہو گئی

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔