واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ایران جنگ کے دوران طویل تعیناتی کے باعث امریکی بحری بیڑے ابراہیم لنکن پر 8خودکشی کی کوششیں کی گئی ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی اس اقدام کی تصدیق کی گئی ہے ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طویل تعیناتیوں اور دیگر امورکو لے کر امریکی بحری بیڑے ابراہیم لنکن پر 8امریکی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کی کوششیں کی گئیں ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خودکشی کے واقعات کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس دوران کوئی اموات ہوئی تھیں یا نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
اے ایف پی کے مطابق یہ معلومات امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ کی جانب سے ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹن گلیبرینڈ کو بھیجے گئے ایک خط میں سامنے آئی ہیں۔ سینیٹر گلیبرینڈ نے جہاز پر فوجیوں کے حالات اور فلاح و بہبود سے متعلق سوالات کیے تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ابراہم لنکن کی تعیناتی کے آغاز سے لے کر اب تک پورے اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی کل 8 کوششیں ہوئیں۔ امریکی بحریہ کے اعلیٰ سویلین عہدیدار نے واضح کیا کہ اس تعیناتی کے دوران جہاز پر خودکشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔واضح رہے کہ ابراہم لنکن گزشتہ نومبر سے طویل عرصے سے سمندر میں تعینات ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے باعث اس کی تعیناتی میں بھی توسیع ہوئی ہے۔
اس سے قبل بھی امریکی میڈیا میں امریکی بحری بیڑے پر فوجیوں کے رہائشی حالات اور ذہنی صحت سے متعلق مشکلات کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔









