پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

سپریم کورٹ کا عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ، بچوں سے بات کرانے کا حکم

7 مہینے پہلے
A A
Supreme Court orders Imran Khan's eyes to be examined, children to be consulted
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی اور بچوں سے رابطوں کی سہولیات دینے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت عظمیٰ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ پہنچے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں، رپورٹ کا پیراگراف نمبر 21 پڑھیں۔
رپورٹ کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں حفاظتی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ دستیاب کھانوں کی سہولیات پر بھی اطمینان ظاہر کیا، تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی کی درخواست کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت سٹیٹ کسٹڈی میں ہیں اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بالکل بھی نہیں کہیں گے کہ بانی پی ٹی آئی کو دیگر قیدیوں کے مقابلے میں نمایاں سہولیات دی جائیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ہم ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اچھے موڈ میں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی سہولت بھی ملنی چاہیے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں پڑھنے کے لیے فراہم کرنے کی رائے اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ ان کی آنکھوں کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے بانی پی ٹی آئی کو ماہرین تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطوں کی سہولیات دی جائیں، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ دو سے تین دن تک ہو جائے گا۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ 16 فروری تک آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطوں کی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، جسے عدالتی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا۔
دوران سماعت فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے استدعا کی کہ کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک بانی پی ٹی آئی کو رسائی دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی کا حکم دے دیا تاہم کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی دینے کی استدعا مسترد کر دی۔
سلمان صفدر نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مزید کتابیں فراہم کی جائیں جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر ڈاکٹرز اجازت دیں تو کتابیں فراہم کی جائیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ اس معاملے پر مداخلت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں حکومت کا موقف جاننا چاہتے ہیں۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اگر قیدی مطمئن نہیں تو ریاست اقدامات کرے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں سے ٹیلی فون کالز کا ایشو بھی اہم ہے۔ ہم حکومت پر اعتماد کررہے ہیں۔ آج حکومت اچھے موڈ میں ہے۔ معائنہ کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔ اس موقع پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کی بھی ہدایت کردی ۔

موضوعات : adialajailimrankhanpti
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.
تازہ ترین

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026
Petition against Sohail Afridi's election as CM set for hearing on September 14
تازہ ترین

سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026
Petition against PTI's September 27 long march Attorney General's key arguments in the Islamabad High Court.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل کے اہم دلائل

10 ستمبر , 2026
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health
تازہ ترین

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ
اہم ترین 3

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
Anti-Terrorism Court founder PTI's jail trial hints at start
تازہ ترین

انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Polling ends for Bangladesh elections, vote counting begins

بنگلہ دیش میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی شروع

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔