پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

لاہورٹیسٹ دوسرا روز،سائوتھ افریقہ نے 6وکٹوں پر 216رنز بنا لئے

6 مہینے پہلے
A A
لاہورٹیسٹ دوسرا روز،سائوتھ افریقہ نے 6وکٹوں پر 216رنز بنا لئے
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطباق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے ہیں۔ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سینوران متھوسامی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی 17 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔
174 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 71 رنز بناکر آغا سلمان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ٹرسٹن اسٹبس 8 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے جبکہ ڈیوالڈ بریوس صفر پر ساجد خان کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 200 کے مجموعی اسکور پر کائل ویرین 2 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان نے آج صبح 313 رنز 5 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کی شروعات کی تھی۔ محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔
جنوبی افریقا کے بولر سینوران متھوسامی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان ٹیم 378 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سینوران متھوسامی نے دوسرے روز چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے 102 ویں اوور میں سینوران متھوسامی نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مذکورہ اوور کی تیسری گیند پر محمد رضوان 75 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر نعمان علی صفر پر بولڈ ہوگئے، چھٹی گیند پر ساجد خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ تھما بیٹھے۔
شاہین آفریدی بھی 7 رنز بناکر متھوسامی کا شکار بنے جبکہ سلمان علی آغا 93 رنز بناکر سبرائن کی گیند پر متھوسامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینوران متھوسامی نے 6، پرینیلن سبرائن نے 2، کاگیسو ربادا اور سیمون ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔
کپتان شان مسعود اور امام الحق نے 161 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو استحکام بخشا۔ شان مسعود 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے سے پانچ منٹ قبل امام الحق 93 رنز پر کیچ آؤٹ ہوکر سنچری سے محروم ہوگئے۔ سعود شکیل بھی پہلی ہی گیند پر بولر کو کیچ تھما بیٹھے۔
بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بناکر چلتے بنے۔

موضوعات : patkqaddafistaduintestmatch
ShareSend

متعلقہ خبریں

Shaheen Afridi declared fit, likely to play T20 series against Australia
تازہ ترین

شاہین آفریدی فٹ قرار، آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا امکان

23 جنوری , 2026
The final Test of the Ashes series begins tomorrow.
تازہ ترین

ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے شروع

3 جنوری , 2026
England escapes clean sweep defeat, wins on Australian soil after 14 years
تازہ ترین

انگلینڈ کلین سوئپ کی ہزیمت سے بچ گیا،14برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر فتح یاب

27 دسمبر , 2025
Ashes series Australia and England face off tomorrow in Boxing Day Test
تازہ ترین

ایشز سیریز :آسٹریلیا اور انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کل مد مقابل

25 دسمبر , 2025
ایشز سیریز ، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کا 12 رکنی اسکواڈ سامنے آ گیا
تازہ ترین

ایشز سیریز ، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کا 12 رکنی اسکواڈ سامنے آ گیا

25 دسمبر , 2025
ایشز باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان ،کپتان اور دو اہم کھلاڑی آئوٹ
تازہ ترین

ایشز باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان ،کپتان اور دو اہم کھلاڑی آئوٹ

23 دسمبر , 2025
اگلی خبر
پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں

How much enriched uranium does Iran have

ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم ہے؟

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
7.5 magnitude earthquake hits northern Japan; tsunami warning issued

شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری

20 اپریل , 2026
پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

20 اپریل , 2026
ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔