کراچی ( پاک ترک نیوز) پورٹ قاسم پر پٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہو گئی،پاکستان میں فوری طور پر پٹرول بحران کا خدشہ ختم ہو گیا۔
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا ۔۔۔ ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے ساتھ پورٹ قاسم پہنچ گیا ۔ 55 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے ساتھ ایک اور جہاز آ ج رات 8 بج کر 30 منٹ پر لنگرانداز ہو گا ۔ تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے ساتھ کل 12 بجے پہنچے گا ۔
ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، پٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔












