کراچی ( پاک ترک نیوز) میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر غور کے بعد سندھ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے پر اصولی اتفاق کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس حوالے سے سفارشات تیار کر رہی ہے، جبکہ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اعلیٰ سطح پر مشاورت بھی کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سندھ کابینہ کی منظوری سے عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میر رضا کیس میں کوتاہی کرنے والوں کو سزا ملے گی، شرجیل میمن
ذرائع کے مطابق کابینہ کے آئندہ اجلاس میں جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔












