کراچی (پاک ترک نیوز )سندھ ہائی کورٹ میں جیکب آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ،حسن برڑو اور سدرہ چنا کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،تفتیشی افسر نے لڑکی کا بیان احاطہ عدالت میں ریکارڈ کرلیا
جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیئے درخواست گزاروں کی جان، عزت اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا خاتون نے اپنی مرضی سے بغیر کسی دباؤکے نکاح کیا ہے، خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رضامندی سے ازدواجی زندگی گزار رہی ہے،شادی پر ناراض رشتہ داروں کی جانب سے دونوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے
سرکاری وکیل نے کہا، سرکاری ادارے تمام شہریوں کو بلا امتیاز قانونی تحفظ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ درخواست گزاروں کو بھی قانون کے مطابق مکمل تحفظ دیا جائے گا
عدالت کا تفتیشی افسر کو ضابطے کے مطابق مقدمے کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ،
حسن برڑو اور سدرہ چنا نے 5 مئی کو پسند کی شادی کی تھی ، تیرہ مئی کو لڑکی کے رشتہ داروں نے گاؤں کو آگ لگا دی تھی












