منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

کیا پاکستان میں 10روپے کا نوٹ ختم ہو رہا ہے؟

59 منٹس پہلے
A A
Is the 10-rupee note being discontinued in Pakistan
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دس روپے کا نوٹ ختم ہونے والا ہے۔۔۔سوشل میڈیا پر دعووں کی بھرمار۔۔۔کیا واقعی اب دس روپے کا نوٹ جیب سے غائب ہونے والا ہے؟سوشل میڈیا پر ان دنوں دس روپے کے کرنسی نوٹ کے خاتمے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں، لیکن اصل حقیقت کیا ہے؟حقیقت یہ ہے کہ دس روپے کا نوٹ فوری طور پر ختم نہیں کیا جا رہا۔البتہ اسٹیٹ بینک نے مستقبل میں دس روپے کے کاغذی نوٹ کی جگہ دس روپے کا سکہ جاری کرنے کی سفارش ضرور کی ہے۔یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سامنے آیا، جہاں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ آئندہ نئی کرنسی جاری ہونے پر دس روپے کا نوٹ شامل نہ کرنے اور اس کی جگہ دس روپے کا سکہ جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

لیکن یہاں سب سے اہم بات یہ ہے۔۔۔موجودہ دس روپے کے نوٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا کوئی فیصلہ یا تاریخ سامنے نہیں آئی۔اسٹیٹ بینک کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دس روپے کا نوٹ اب تک قانونی زرِمبادلہ کے طور پر درج ہے۔ یعنی اس وقت دس روپے کا موجودہ نوٹ ملک بھر میں قابلِ استعمال ہے۔تو پھر دس روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی بات کیوں سامنے آئی؟اس کی بڑی وجہ نوٹ چھاپنے کی لاگت بتائی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دس روپے کے نوٹ کی تیاری پر آنے والی لاگت اس کی مالیت کے مقابلے میں زیادہ ہو رہی ہے۔ اسی لیے مستقبل میں کاغذی نوٹ کے بجائے سکے کو زیادہ موزوں سمجھا جا رہا ہے۔

اور سکے کی عمر کاغذی نوٹ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، اس لیے کم مالیت کی کرنسی کے لیے سکہ استعمال کرنا کئی ممالک میں معمول کی بات ہے۔اب سوال یہ ہے کہ موجودہ دس روپے کے نوٹ کا کیا ہوگا؟اگر مستقبل میں نئی کرنسی سیریز جاری ہوتی ہے اور دس روپے کا نوٹ اس میں شامل نہیں کیا جاتا تو موجودہ نوٹ بھی فوری طور پر بے وقعت نہیں ہوگا۔دس روپے کے نوٹ کو مرحلہ وار گردش سے نکالنے کا عمل الگ ہوگا اور اس کے لیے باقاعدہ اعلان اور طریقہ کار سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 2سال میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، سعودی عرب میں سب سے زیادہ اموات

تو خلاصہ کیا نکلا؟دس روپے کا نوٹ آج ختم نہیں ہو رہا۔۔۔دس روپے کا نوٹ فوری طور پر ناقابلِ استعمال نہیں ہو رہا۔۔۔اور نہ ہی اس کے تبادلے کے لیے فی الحال کوئی آخری تاریخ دی گئی ہے۔البتہ مستقبل کی نئی کرنسی سیریز میں دس روپے کے نوٹ کو ختم کرکے اس کی جگہ دس روپے کا سکہ لانے کی سفارش ضرور سامنے آچکی ہے۔یعنی سوشل میڈیا کی خبر میں آدھی حقیقت موجود ہے، لیکن اسے فوری خاتمے کی خبر بنا کر پیش کرنا درست نہیں۔جب تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں ہوتا، آپ کا موجودہ دس روپے کا نوٹ بدستور قابلِ استعمال ہے۔

لہٰذا سوشل میڈیا کی ہر پوسٹ پر یقین کرنے کے بجائے اصل اعلان کا انتظار کریں۔۔۔ کیونکہ کرنسی کے معاملے میں افواہ نہیں، اسٹیٹ بینک کا باضابطہ فیصلہ ہی حتمی حیثیت رکھتا ہے۔

موضوعات : notepakistanrupees
ShareSend

متعلقہ خبریں

799 Pakistani workers died abroad in two years; highest number of deaths in Saudi Arabia.
تازہ ترین

2سال میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، سعودی عرب میں سب سے زیادہ اموات

21 ستمبر , 2026
Pakistan fined 50% and docked World Test Championship points for slow over-rate in the Edgbaston Test.
تازہ ترین

ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے

14 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Field Marshal visits Peshawar Corps Headquarters; vows to ensure lasting peace and stability in the country.

فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ملک میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنانے کا عزم

یہ بھی پڑھیں

Lahore High Court reserves verdict on petition against Aleema Khan's detention.

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

22 ستمبر , 2026
Asian Games Pakistan women's cricket team victorious, defeating Bangladesh by 31 runs.

ایشین گیمز، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح، بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست

22 ستمبر , 2026
Asian Games Pakistan secures a magnificent hockey victory, defeating Uzbekistan 5-1.

ایشین گیمز، پاکستان کی ہاکی میں شاندار فتح، ازبکستان کو 5-1 سے شکست

22 ستمبر , 2026
Trump's popularity has dropped to 29 percent for the first time.

ٹرمپ کی مقبولیت پہلی بار 29 فیصد تک گر گئی

22 ستمبر , 2026
Field Marshal visits Peshawar Corps Headquarters; vows to ensure lasting peace and stability in the country.

فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ملک میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنانے کا عزم

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔