بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کی مبینہ گمشدگی ، پشاور ہائیکورٹ کی لارجر بینچ بنانے کی سفارش

1 دن پہلے
A A
Alleged disappearance of Sohail Afridi and other leaders Peshawar High Court recommends formation of a larger bench.
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی، جنید اکبر اور دیگر کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوانے اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل بشیر خان وزیر نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کئی روز سے غائب ہیں اور ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہیں۔

وکیل کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اور مشیران نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ، اسپیکر اور جنید اکبر حفاظتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے اسپیکر اور ارکان اسمبلی کے حوالے سے استثنیٰ کا بل بھی منظور کیا ہے، جس کے تحت انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ صوبے کے وزیراعلیٰ اور اسپیکر ہیں، کوئی عام شخصیات نہیں۔ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دس روز کا وقت دینے کے باوجود احکامات پر عمل نہیں ہوا۔

ایڈووکیٹ جنرل ثناء اللہ نے عدالت سے مزید وقت طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ داخلہ سے رپورٹ حاصل کرکے جمع کرائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تھری ایم پی او کے تحت 200 سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، تاہم عدالت نے کہا کہ یہ تھری ایم پی او کا معاملہ نہیں بلکہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی عدم دستیابی سے متعلق اہم کیس ہے۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر کے گھر کو ڈی سیل کرنے کے عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں ہوا، جو توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلبلِ صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے، لازوال گیتوں کا سحر آج بھی برقرار

عدالت نے معاملے کی اہمیت کے پیشِ نظر درخواستیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو بھجوانے اور لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بھی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی۔

موضوعات : Allegeddisappearancepeshawarhighcourtsohailafridi
ShareSend

متعلقہ خبریں

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری
پاکستان

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

28 اکتوبر , 2026
Sohail Afridi is in safe hands, no one knows anything about his future, says Khyber Pakhtunkhwa Governor
تازہ ترین

سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، مستقبل کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں،گورنر خیبر پختونخوا

24 اکتوبر , 2026
پشاور میں اسکول گرنے کے واقعے سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
پاکستان

پشاور میں اسکول گرنے کے واقعے سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

17 اکتوبر , 2026
An alleged photo of Sohail Afridi's arrest has surfaced.
اہم ترین 2

سہیل آفریدی کی گرفتاری کی مبینہ فوٹو سامنے آگئی

12 اکتوبر , 2026
PTI leadership meeting chaired by Sohail Afridi; long march and political situation deliberated.
اہم ترین 2

سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، لانگ مارچ ، سیاسی صورتحال پر غور

10 اکتوبر , 2026
The long march, led by Sohail Afridi, has reached Charsadda.
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Asian Team Squash Championship begins in Islamabad today

ایشین ٹیم اسکوائش چیمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع

یہ بھی پڑھیں

Sweden's fighter jet controlled by artificial intelligence

سویڈن کا جنگی طیارے کا مصنوعی ذہانت سے کنٹرول

4 نومبر , 2026
Case regarding occupation of state land in Jati Umra Lahore High Court orders recovery of the land.

جاتی  امرا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا زمین واگزار کرانے کا حکم

4 نومبر , 2026
In the new ICC rankings, Babar Azam is ninth, while Sahibzada Farhan retains the second spot in T20s.

آئی سی سی کی نئی رینکنگ ، بابر اعظم نویں، صاحبزادہ فرحان ٹی 20 میں دوسرے نمبر پر برقرار

4 نومبر , 2026
US Midterm Elections A Blow to Trump, Clear Victory for Democrats

امریکی وسط مدتی انتخابات،ٹرمپ کو دھچکا ،ڈیموکریٹس کی واضح فتح

4 نومبر , 2026
Swat Body of female tourist, missing for four months, recovered from Saifullah Lake

سوات: سیف اللہ جھیل سے چار ماہ سے لاپتہ خاتون سیاح کی لاش برآمد

4 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔