تہران ( پاک ترک نیوز ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہناہے سفارتکاری ہماری ترجیح ہے لیکن امریکا کے زیادہ مطالبات کی وجہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، فرانسیسی صدر میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی صدرنے کہا ماہرین کی سطح پر اتفاق کے باوجود امریکی حکام کی ہٹ دھرمی معاہدے کی راہ میں حائل ہے،امریکی حکام کے بے جا مطالبات اور سیاسی عزم کی کمی نے ڈیل کو مشکل بنا دیا ہے۔ایران معاہدے کے لیے تیار ہے،لیکن واشنگٹن حتمیٰ فیصلے سے گریزاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے تھے ،اب دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں












