اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ، ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے










