ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک

4 مہینے پہلے
A A
Ramadan, the month of mercy and blessings
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

یہ رسول اللہ ﷺ کی مدینہ منورہ ہجرت کا دوسرا سال اور شعبان المعظم کی دسویں تاریخ تھی جب اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کے لئے رمضان المبارک کے روزے فرض کر کے بخش و مغفرت اوربرکت و رحمت سے مالا مال کر دیا۔
چنانچہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ۔
رمضان المبارک کی آمد پر رسول اللہ ﷺ نے شعبان کے آخری دن ایک خصوصی خطبہ دیا جس میں اس بابرکت مہینے کی عظمت، فضیلت، اور اس میں روزے، تراویح، قرآن کی تلاوت، اور صدقہ و خیرات کی کثرت کی تاکید فرمائی۔ آپ ﷺ نے اسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ قرار دیا اور ہمیں چار کاموں کلمہ طیبہ، استغفار، جنت کا سوال، اور دوزخ سے پناہ کی کثرت کا حکم دیا۔


نبی کریم رحمت دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ اے لوگو! تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ افگن ہو رہا ہے۔ آپ ﷺ نے شب قدر کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ۔ اس مہینے میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے روزے فرض کیے ہیں اور راتوں میں قیام (تراویح) کو نفل بنایا ہے۔جو شخص اس مہینے میں نفل ادا کرے گا تو گویا اس نے دوسرے مہینے میں فرض ادا کیا۔ اور جو اس مہینے میں فرض ادا کرے گا تو یہ ایسا ہو گا جیسے دوسرے مہینے میں ستر فرض ادا کئے۔ پھر ارشاد فرمایایہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے۔ یہ غم خواری و ہمدردی کا مہینہ ہے۔یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔جو کسی روزہ دار کو روزہ افطار کروائے تو اسکے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور اسکی گردن آگ سے آزاد کر دی جاتی ہے۔ اور اسے روزہ دار جتنا ثواب ملے گا۔ مگر روزہ دار کے ثواب میں کمی نہیں ہو گی۔
حضرت سلمان فارسی ؓ فرماتے ہیں کہ ہم (صحابہ کرام ؓ )نے عرض کیا ۔ یا رسول اللہ ﷺ ہم میں سے ہر شخص اتنی طاقت نہیں رکھتا کہ روزہ دار کو افطار کروائے تو نبی رحمت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ ثواب اسے بھی دے گا جو روزہ دار کو ایک گھونٹ دودھ، ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے افطار کروائے گا۔اور جو روزہ دار کو پیٹ بھر کھلائے پلائےگا۔ اسے اللہ تعالیٰ میرے حوض سےوہ پانی پلائے گاجس سے کبھی پیاسا نہیں ہوگایہاں تک کہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔


رسول اللہ ﷺ نے پھر ارشاد فرمایا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کا اول حصہ رحمت درمیانی حصہ مغفرت اور آخری حصہ جہنم سے آزادی کا ہے ۔ جس نے رمضان کے زمانے میں اپنے غلام سے ہلکی خدمت لی، اللہ تعالیٰ اُسے بخش دے گا اور اُس کو دوزخ سے آزاد کردے گا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس مہینے میں چار چیزوں کی کثرت کرو:کلمہ طیبہ (لا الہ الا اللہ) کا کثرت سے پڑھنا۔اللہ سے استغفار (مغفرت) مانگنا۔جنت کا سوال کرنا۔ اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگنا۔

موضوعات : holymonthmonthramzanulmubarak
ShareSend

متعلقہ خبریں

Russian female tourist arrives in Peshawar to have iftar
تازہ ترین

روس کی خاتون سیاح افطاری کرانے پشاور پہنچ گئی

10 مارچ , 2026
A beautiful journey of retreat, worship, and self-accountability during Ramadan
تازہ ترین

رمضان میں اعتکاف، عبادت اور خود احتسابی کا حسین سفر

9 مارچ , 2026
Cost of Iftar doubles in Gaza during Ramadan due to inflation
تازہ ترین

غزہ میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے باعث افطاری کی لاگت میں دوگنا اضافہ

25 فروری , 2026
The moon of Ramadan has been sighted, the first day of fasting will be tomorrow.
تازہ ترین

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

18 فروری , 2026
Meeting to sight the Ramadan moon in Saudi Arabia today, Pakistan tomorrow
تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج،پاکستان میں کل ہوگا

17 فروری , 2026
اگلی خبر
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

یہ بھی پڑھیں

Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Petrol cheaper by Rs 4 per liter, diesel price unchanged

پٹرول 4روپے لٹر سستا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔