جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

7 مہینے پہلے
A A
The moon of Ramadan has been sighted, the first day of fasting will be tomorrow.
Share on Facebookwhatsapp

پشاور ( پاک ترک نیوز) رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے اور کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔
کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، جہاں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
ابتدا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور اسلام آباد سے چاند دیکھنے کی 21 شہادتیں موصول ہوئیں۔
اس کے علاوہ زونل کمیٹی کو بھی 6 شہادتیں موصول ہوئیں۔
اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے پر پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب قومیں متحد ہوتی ہیں تو ملک آگے بڑھتے ہیں، دشمن چالاک ہے اور دو ممالک ہمارے خلاف مل گئے ہیں، مئی میں اللہ نے ہمیں بنیان المرصوص میں فتح دی، بلوچستان اور اسلام آباد میں حملے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سجدہ ریز لوگوں پر دھماکہ ہوا جو کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا، باجوڑ میں مسجد میں دھماکہ ہوا، دشمن کا کوئی ایجنڈا اور سازش پورے پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان وہ بیانیہ ہے جس نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا، عاصم منیر کی قیادت میں فوج اور قوم بیدار ہے، رمضان المبارک آرہا ہے اس کے استقبال کا اہتمام کریں، تمام مکاتب فکر کے علماء، ماہرین فلکیات اور دیگر ماہرین پشاور پہنچ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس بیک وقت منعقد ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اس مرتبہ بھی پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کے مطابق چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔

موضوعات : moonMooonramzanulmubarak
ShareSend

متعلقہ خبریں

Turkey's first mission to the moon, preparation and installation of the spacecraft complete
تازہ ترین

ترکیہ کا چاند پر پہلا مشن، خلائی جہاز کی تیاری اور تنصیب مکمل

15 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's
تازہ ترین

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Japan's mission to bring samples from a Martian moon to Earth is ready.
تازہ ترین

جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے زمین پر لانے کا مشن تیار

5 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ
تازہ ترین

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
NASA's plan to send three helicopters to Mars
تازہ ترین

ناسا کا مریخ پر3ہیلی کاپٹر بھیجنے کا منصوبہ

31 اگست , 2026
جزوی چاند گرہن 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ہوگا
تازہ ترین

جزوی چاند گرہن 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ہوگا

23 اگست , 2026
اگلی خبر
Ramadan 2026 Where will the world's longest and shortest fasts take place

رمضان 2026: دنیا کے سب سے طویل اور مختصر روزے کہاں ہوں گے؟"

یہ بھی پڑھیں

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

17 ستمبر , 2026
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

17 ستمبر , 2026
سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے 4گھنٹےبعد رہائی

سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے 4گھنٹےبعد رہائی

17 ستمبر , 2026
کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔