جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

7 مہینے پہلے
A A
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی
Share on Facebookwhatsapp

کوئٹہ: (پاک ترک نیوز) بلوچستان میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک جھڑپ میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق کارروائیاں صوبے میں ممکنہ تخریبی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئیں۔
پہلا آپریشن کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی ذرائع کو شدت پسندوں کی موجودگی اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاریوں سے متعلق اطلاع ملی تھی۔
سی ٹی ڈی ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی ٹی ڈی کے3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ صوبے میں سرکاری تنصیبات اور شہری اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری کارروائی ضلع بارکھان میں کی گئی جہاں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران 6 شدت پسند مارے گئے۔
حکام کے مطابق وہاں بھی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی جس کے بعد فورسز نے مؤثر جوابی اقدام کیا۔ اس کارروائی میں سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔
صوبائی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ حکام کے مطابق حالیہ اقدامات کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

موضوعات : balochistanctdTerrorism
ShareSend

متعلقہ خبریں

Operation Radd-ul-Fasaad in Balochistan Three terrorists killed in Awaran.
تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ، آواران میں تین دہشت گرد ہلاک

17 ستمبر , 2026
CTD operation in Pishin's Saranan area; 6 alleged terrorists killed.
تازہ ترین

پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

14 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
Bounties set on wanted family terrorists in Balochistan.
تازہ ترین

بلوچستان میں مطلوب دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر

27 اگست , 2026
Security forces' operation in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan; 11 terrorists killed.
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

27 اگست , 2026
سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 49 دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 49 دہشت گرد ہلاک

21 اگست , 2026
اگلی خبر
ایران نے جنگ کا بٹن دبا دیا؟ایران کی طاقت دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی!

ایران نے جنگ کا بٹن دبا دیا؟ایران کی طاقت دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی!

یہ بھی پڑھیں

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

17 ستمبر , 2026
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

17 ستمبر , 2026
سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے 4گھنٹےبعد رہائی

سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے 4گھنٹےبعد رہائی

17 ستمبر , 2026
کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔