ریاض : (پاک ترک نیوز)یہ ہائپر سونک میزائل سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 ء میں متعارف کرایا گیا۔
یہ میزائل سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار، درست رہنمائی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہو سکے گا۔
جس سے انڈین فوج کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔اینٹی شپ سیٹنگ میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں 384 کلوگرام وزنی وار ہیڈ نصب کیا گیا ہے جبکہ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سِیکر استعمال کیا گیا ہے۔
میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر لگائی گئی ہے۔ اس میزائل کی درستگی (سی ای پی) 10 میٹر یا اس سے کم ہے جبکہ ٹرمینل فیز میں اس کی رفتار آواز کی رفتار دو گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
زمینی اہداف کے لیے تیار کردہ سیٹنگ میں بھی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر رکھی گئی ہے، تاہم اس ورژن میں وار ہیڈ کا وزن بڑھا کر 444 کلوگرام کر دیا گیا ہے۔
اس میزائل میں نیویگیشن کا انحصار ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ انرشیل نیویگیشن پر ہوگا۔ اس ورژن میں بھی وہی سنگل اسٹیج ڈوئل تھرسٹ راکٹ موٹر استعمال کی گئی ہے، جبکہ اس کی درستگی 15 میٹر یا اس سے کم اور رفتارآواز کی رفتار سے 2 گنا زیادہ بتائی گئی ہے۔
اسمیش میزائل کو دوہرے کردار کی صلاحیت کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی طرح کے میزائل کو سمندری اور زمینی دونوں نوعیت کے مشنز کے لیے استعمال کیا جا سکے، اس طریقہ کار سے لاجسٹک نظام سادہ رہتا ہے اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔











