بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی اسٹیلتھ بمبار B-21 ریڈر کی خامیاں بے نقاب : چین کا دعویٰ

5 مہینے پہلے
A A
امریکی اسٹیلتھ بمبار B-21 ریڈر کی خامیاں بے نقاب : چین کا دعویٰ
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ : (پاک ترک نیوز) امریکا کا جدید ترین اسٹیلتھ بمبار بی ٹوئنٹی ون ریڈر جسے دنیا کا سب سے خطرناک جنگی طیارہ کہا جا رہا ہے آج ایک حیران کن چینی دعوے کی زد میں آ چکا ہے۔
چینی ایرو اسپیس ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک جدید سافٹ ویئر کی مدد سے بی ٹوئنٹی ون ریڈر کے ڈیزائن میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کر لی ہے۔
یہ دعویٰ چین کے ایک معتبر سائنسی جریدے ایکٹا ایرو ناٹیکا ایٹ ایسٹروناٹیکا سائنیکا میں شائع ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔اس تحقیق کا مرکز ایک سافٹ ویئر ہے جسے پی اے ڈی جے ایکس کہا جاتا ہے۔چینی محققین کے مطابق یہ سسٹم روایتی کمپیوٹیشنل فلُوئیڈ ڈائنامکس کے بجائے ایڈجوائنٹ آپٹیمائزیشن نامی جدید ریاضیاتی طریقہ استعمال کرتا ہے، جس سے سینکڑوں ڈیزائن پیرامیٹرز کو ایک ساتھ جانچا جا سکتا ہے۔
چینی سائنسدانوں نے بی ٹوئنٹی ون ریڈر کی وہ شکل استعمال کی جو سرکاری تصاویر میں نظر آتی ہے، اور دعویٰ کیا کہ ان کی سیمولیشن کے مطابق طیارے کی لفٹ ٹو ڈریگ ریشو میں پندرہ فیصد بہتری ممکن ہے، جبکہ پچنگ مومنٹ تقریباً صفر کے قریب لایا جا سکتا ہے۔
سادہ لفظوں میں، اگر یہ دعویٰ درست ہو تو اس کا مطلب ہے کم ایندھن خرچ، زیادہ رینج، اور بہتر اسٹیبلٹی۔لیکن یہاں ایک بڑا سوال پیدا ہوتا ہے۔کیا واقعی چین نے امریکا کے اسٹیلتھ بمبار کے راز پا لیے ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیلتھ طیارے کی اصل طاقت صرف اس کی جیومیٹری نہیں ہوتی۔ریڈار ایبزاربنگ میٹیریلز، فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر، انٹرنل ویپن کنفیگریشن، الیکٹرانک وارفیئر اور نیٹ ورکڈ جنگی نظام وہ عوامل ہیں جو مکمل طور پر خفیہ ہوتے ہیں۔
امریکی فضائیہ واضح کر چکی ہے کہ بی ٹوئنٹی ون ریڈر صرف ایک طیارہ نہیں بلکہ ایک مکمل نیٹ ورکڈ اسٹرائیک پلیٹ فارم ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر پی اے ڈی جے ایکس واقعی اتنا طاقتور ہے، تو اس کا سب سے بڑا فائدہ شاید امریکا نہیں بلکہ چین کے اپنے مستقبل کے جنگی طیاروں کو ہوگا۔سوال اب یہ نہیں کہ چین نے کیا دعویٰ کیا…اصل سوال یہ ہے:کیا آنے والے وقت میں جدید جنگیں میدان میں کم اور کمپیوٹر سیمولیشن میں زیادہ لڑی جائیں گی؟

موضوعات : B-21 RaiderUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

ذوالفقار میزائل کی گونج! اسرائیل اور امریکا کیلئے نیا خوفناک چیلنج
تازہ ترین

ذوالفقار میزائل کی گونج! اسرائیل اور امریکا کیلئے نیا خوفناک چیلنج

24 فروری , 2026
امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو
اہم ترین 3

امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو

24 فروری , 2026
امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!
اہم ترین 2

امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!

23 فروری , 2026
ایران اپنے حساس فوجی مقامات کیساتھ کیا کر رہا ہے؟سیٹلائٹ تصاویر جاری
تازہ ترین

ایران اپنے حساس فوجی مقامات کیساتھ کیا کر رہا ہے؟سیٹلائٹ تصاویر جاری

20 فروری , 2026
امریکہ کا ایران پر حملہ کب؟ٹرمپ دو راہے پر، فیصلہ جلد متوقع، عالمی سطح پر ہلچل
اہم ترین

امریکہ کا ایران پر حملہ کب؟ٹرمپ دو راہے پر، فیصلہ جلد متوقع، عالمی سطح پر ہلچل

19 فروری , 2026
امریکہ ایران پر 800 جہازوں سے حملہ کریگا؟ ایران الرٹ، میزائل لاک
تازہ ترین

امریکہ ایران پر 800 جہازوں سے حملہ کریگا؟ ایران الرٹ، میزائل لاک

18 فروری , 2026
اگلی خبر
پاکستان نے بائیکاٹ کیا تو ورلڈ کپ ہل جائے گا: ڈاکٹر نعمان نیاز

پاکستان نے بائیکاٹ کیا تو ورلڈ کپ ہل جائے گا: ڈاکٹر نعمان نیاز

یہ بھی پڑھیں

Which player's number in the ICC rankings

آئی سی سی رینکنگ میں کس کھلاڑی کا کون سا نمبر

10 جون , 2026
26 Indian-sponsored foreigners killed in security forces operations Atta Tarar

سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 26 بھارتی سپانسرڈ خارجی ہلاک ہو گئے ،عطا تارڑ

10 جون , 2026
Pakistan Women's Cricket Team to Tour Sri Lanka Next Month

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

10 جون , 2026
Good news for salaried class in the budget

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری

10 جون , 2026
The Strait of Hormuz has become a battlefield, with an American helicopter destroyed in an Iranian attack.

آبنائے ہرمز میدان جنگ بن گیا ، ایرانی حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ

10 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔