پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

8 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسے تمام ممالک سے امریکہ آنے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی تجارتی سرگرمی میں ملوث ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ نیا ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ایران کے ساتھ کس سطح یا نوعیت کے کاروبار کو اس فیصلے کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اس ابہام کے باعث عالمی منڈیوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نے دفاعی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف غیر معمولی نوعیت کے فوجی اور خفیہ آپشنز پر بریفنگ دی جا چکی ہے، جن میں روایتی فضائی کارروائیوں سے کہیں زیادہ سخت اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع ہے، جہاں ایران کے حوالے سے تازہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ صدر ٹرمپ خود اس اجلاس میں شریک ہوں گے یا نہیں، تاہم وہ ماضی میں متعدد بار یہ انتباہ دے چکے ہیں کہ اگر ایران میں مظاہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر طاقت استعمال کی گئی تو امریکہ خاموش نہیں رہے گا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ صدر ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام ممکنہ آپشنز زیرِ غور ہیں، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری صدر کی اولین ترجیح ہے، مگر اگر ضرورت پڑی تو سخت فیصلے کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ایرانی قیادت کی جانب سے عوامی بیانات اور امریکہ کو نجی سطح پر دیے گئے پیغامات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، اور صدر ان خفیہ پیغامات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، عراق اور بھارت جیسے اہم ممالک شامل ہیں، جس کے باعث اس نئے امریکی فیصلے کے عالمی اثرات متوقع ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ کرنسی ریال کی قدر میں غیر معمولی گراوٹ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے، جو اب سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے ایک بڑے سیاسی چیلنج کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار دونوں شامل ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کی گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔
بعض بین الاقوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔مزید برآں، ایران میں انٹرنیٹ کی جزوی یا مکمل بندش کے باعث زمینی حقائق تک رسائی انتہائی محدود ہو گئی ہے، جس کے سبب عالمی میڈیا ادارے براہِ راست رپورٹنگ کرنے سے قاصر ہیں۔

موضوعات : Donald Trumpiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش

13 ستمبر , 2026
We will open the Strait of Hormuz if the US ends the blockade and aggression Iranian President.
تازہ ترین

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

12 ستمبر , 2026
Iran has obtained a US underwater drone; fears of technology replication arise.
تازہ ترین

ایران کے ہاتھ امریکی زیرِ آب ڈرون لگ گیا، ٹیکنالوجی کی نقل کا خدشہ

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.
تازہ ترین

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران جنگ کے لیے تیار، امریکا نے آزمایا تو جواب ملے گا: عباس عراقچی

ایران جنگ کے لیے تیار، امریکا نے آزمایا تو جواب ملے گا: عباس عراقچی

یہ بھی پڑھیں

Pakistan women's cricket team departs for Japan for the Asian Games.

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ

14 ستمبر , 2026
CTD operation in Pishin's Saranan area; 6 alleged terrorists killed.

پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

14 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami announces Islamabad march for September 20.

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان

14 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf's Islamabad march on September 27 Chief Minister Sohail Afridi to arrive in Lahore today.

تحریک انصاف کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج لاہور پہنچیں گے

14 ستمبر , 2026
Polio, meningitis and influenza vaccines mandatory for Umrah pilgrims, only one center in Lahore, rush of pilgrims

عمرہ زائرین کے لیے پولیو، گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لازمی،لاہور میں صرف ایک مرکز ،زائرین کا رش

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔