منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مجھے اغوا کیا گیا، میں بے گناہ ہوں:نکولس مادورو کا امریکی عدالت میں بیان

4 مہینے پہلے
A A
مجھے اغوا کیا گیا، میں بے گناہ ہوں:نکولس مادورو کا امریکی عدالت میں بیان
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک:(پاک ترک نیوز)وینزویلا کے صدر نکولس مادوروکو نیویارک کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاںانہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زبردستی اغوا کیا گیا ہے۔
یہ مادورو کا پہلا عوامی بیان تھا جو انہوں نے ہفتے کے روز ہونے والے امریکی فوجی آپریشن کے بعد دیا، جسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر مادورو کو ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے ہمراہ پیر کو امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلون کے ہیلرسٹین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دونوں پر مبینہ طور پر “نارکو دہشتگردی” اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عدالت میں پیشی کے وقت مادورو اور ان کی اہلیہ کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور دونوں نے نیلی جیل یونیفارم پہن رکھی تھی۔
عدالتی کارروائی انگریزی میں ہو رہی تھی جسے ہیڈفون کے ذریعے ہسپانوی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔
عدالت میں مادورو نے جج سے مخاطب ہو کر کہا:“مجھے اغوا کیا گیا ہے۔ میں بے گناہ ہوں، میں ایک شریف آدمی ہوں اور اپنے ملک کا صدر ہوں۔”عدالت کے باہر مظاہرین کے دو گروپ آمنے سامنے تھے، ایک گروہ امریکی کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہا تھا جبکہ دوسرا امریکی مداخلت کے حق میں نعرے لگا رہا تھا۔
پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ رکھا۔امریکی استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ مادورو، ان کے اہلِ خانہ اور دیگر افراد نے منشیات فروش کارٹلز کے ساتھ مل کر ہزاروں ٹن کوکین امریکا اسمگل کرنے میں سہولت کاری کی، جس پر انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
تاہم بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ مادورو کے خلاف اس الزام کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔مادورو کے وکلا نے گرفتاری کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک خودمختار ریاست کے سربراہ ہیں اور انہیں استثنیٰ حاصل ہے، چاہے امریکا انہیں وینزویلا کا جائز صدر تسلیم نہ کرتا ہو۔
عدالت نے مادورو کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو مقرر کر دی ہے۔

موضوعات : Nicolás MaduroVenezuelan President
ShareSend

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کی "نقل اتارنا” مادورو کو مہنگا پڑا، مذاق نے قیدی بنا دیا!
تازہ ترین

ٹرمپ کی "نقل اتارنا” مادورو کو مہنگا پڑا، مذاق نے قیدی بنا دیا!

6 جنوری , 2026
وینزویلا پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟
اہم ترین 2

وینزویلا پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟

6 جنوری , 2026
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی نئی قیادت کو بھی کھلی دھمکیاں
اہم ترین 2

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی نئی قیادت کو بھی کھلی دھمکیاں

5 جنوری , 2026
کیا فلسطین کی حمایت وینزویلا کے صدر کو لے ڈوبی؟
اہم ترین 2

کیا فلسطین کی حمایت وینزویلا کے صدر کو لے ڈوبی؟

5 جنوری , 2026
امریکی ہیلی کاپٹر وینزویلا میں کیسے داخل ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اہم ترین

امریکی ہیلی کاپٹر وینزویلا میں کیسے داخل ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

5 جنوری , 2026
اگلی خبر
وینزویلا پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟

وینزویلا پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

21 اپریل , 2026
ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

21 اپریل , 2026
ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

21 اپریل , 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

21 اپریل , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In