اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے اس سے قبل بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔چیف جسٹس امین الدین خان کی جانب سے تحریر کردہ تین صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی اپیل 61 روز کی تاخیر سے دائر کی گئی تھی، جبکہ تاخیر معاف کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔












