لکی مروت(پاک ترک نیو)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت میں کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، کالعدم تنظیم کے جھنڈے اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شین ڈیٹز کو پاکستان ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔












