ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔
اتھارٹی کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کی نوعیت اور تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔












