بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چاند کے نیچے چھپی پراسرار دنیا،ناسا کو خفیہ برف اور انسانی اڈے کی تلاش

2 گھنٹے پہلے
A A
A mysterious world hidden beneath the moon; NASA’s search for concealed ice and human bases.
Share on Facebookwhatsapp

ذرا تصور کریں! چاند کی ویران سطح، چاروں طرف موت جیسی خاموشی، زمین سے لاکھوں میل دور انسانوں کا نیا ٹھکانہ، اور چاند کی سطح کے نیچے چھپی ایسی پراسرار غاریں، جو خلائی مسافروں کو خطرناک شعاعوں اور خلائی پتھروں سے بچا سکتی ہیں! لیکن کہانی صرف غاروں تک محدود نہیں، ناسا کی نظریں چاند پر چھپی برف پر بھی جم گئی ہیں، جس سے مستقبل میں پانی، آکسیجن اور راکٹوں کے لیے ایندھن حاصل کرنے کی امید ہے۔ آخر چاند کے سینے میں کیا چھپا ہے؟ آئیے جانتے ہیں!

چاند اب صرف رات کے آسمان میں چمکتا ہوا ایک روشن گولا نہیں رہا، بلکہ انسان کی اگلی بڑی منزل بننے جا رہا ہے!امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر مستقل انسانی اڈے کی تیاری کے لیے تین اہم سائنسی تحقیقات منتخب کر لی ہیں، جن کا مقصد ہے چاند کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھانا! پہلا مشن! چاند پر آنے والے زلزلوں، خلائی پتھروں کے ٹکراؤ اور خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کرے گا۔ کیونکہ چاند پر نہ زمین جیسا فضائی غلاف ہے، نہ ہی ایسا قدرتی تحفظ جو ہر خطرے کو روک سکے!

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا فیصلہ، ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

مستقبل میں اگر انسان نے چاند پر گھر بنانا ہے تو پہلے یہ جاننا ہوگا کہ وہاں کون سے خطرات اس کے منتظر ہیں! لیکن سب سے دلچسپ انکشاف دوسرے مشن میں چھپا ہے!ناسا چاند کے نیچے موجود ممکنہ قدرتی غاروں اور آتش فشانی سرنگوں کی تلاش کرے گا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ زیرِ زمین راستے خلائی مسافروں کے لیے قدرتی پناہ گاہیں بن سکتے ہیں۔سوچیے! جس چاند کو ہم برسوں سے بنجر اور ویران سمجھتے آئے، اس کی سطح کے نیچے ایسے مقامات موجود ہو سکتے ہیں جہاں انسان کو خطرناک شعاعوں، شدید درجہ حرارت اور خلائی ذرات سے تحفظ مل سکے!تاہم، ان غاروں کی موجودگی، وسعت اور انسانی رہائش کے لیے موزونیت کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

ناسا چاند کے انتہائی سرد اور تاریک مقامات پر چھپی برف کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہاں قابلِ استعمال برف مل گئی تو یہ مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے!کیونکہ پانی زمین سے چاند تک پہنچانا مہنگا اور مشکل کام ہے۔ چاند پر ہی پانی دستیاب ہو تو اسے پینے کے لیے استعمال کرنے کے علاوہ مناسب طریقۂ کار سے آکسیجن اور ہائیڈروجن بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔یعنی آج جس چاند پر زندگی ناممکن دکھائی دیتی ہے، کل وہی انسان کے لیے ایک نئے ٹھکانے اور مستقبل کی خلائی مہمات کا مرکز بن سکتا ہے!

موضوعات : moonnasaspace
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision made to further modernize Europe’s Galileo navigation system; contracts signed for 4 new satellites.
تازہ ترین

یورپ کا گلیلیو نیویگیشن نظام مزید جدید بنانے کا فیصلہ، 4 نئے سیٹلائٹس کے معاہدے

28 اکتوبر , 2026
NASA conducts a practical demonstration of a moon landing exercise in California; media invited to attend.
تازہ ترین

ناسا کی جانب سے کیلیفورنیا میں چاند پر لینڈنگ کی مشق کا عملی مظاہرہ، میڈیا کو شرکت کی دعوت

27 اکتوبر , 2026
A Supercomputer’s Explosive Entry onto the Moon What Will Artificial Intelligence Do in Space Now?
تازہ ترین

چاند پر سپر کمپیوٹر کی دھماکے دار انٹری

22 اکتوبر , 2026
What is coming to Earth from a moon of Mars
تازہ ترین

مریخ کے چاند سے زمین پر کیا آنے والا ہے؟

21 اکتوبر , 2026
1 million artificial satellites around the Earth SpaceX’s astonishing plan
تازہ ترین

زمین کے گرد 10لاکھ منصوعی سیارے ،اسپیس ایکس کا حیران کن منصوبہ

18 اکتوبر , 2026
Strongest El Niño of 2026, NASA satellites record unusual changes in the Pacific Ocean
تازہ ترین

2026 کا طاقتور ترین ال نینو، ناسا کے مصنوعی سیاروں سے بحرالکاہل میں غیر معمولی تبدیلیاں ریکارڈ 

17 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Justice Muneeb Akhtar has taken the oath as Acting Chief Justice.

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں

Lahore High Court Justice Mohsin Akhtar Kayani resigns

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

28 اکتوبر , 2026
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

28 اکتوبر , 2026
Export Display Center established in Qatar to promote Pakistani products; Jam Kamal Khan inaugurates it.

قطر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر قائم، جام کمال خان نے افتتاح کردیا

28 اکتوبر , 2026
Railways Minister Hanif Abbasi meets Prime Minister Shehbaz Sharif, agrees to accelerate reforms in Railways

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلوے میں اصلاحات تیز کرنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔