اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار ہیں، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا، ایران کی وارننگ

2 گھنٹے پہلے
A A
Iran warns 'Surprises' are ready for the enemy, and any attacks will be met with a response using new military technology.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کا کہنا ہے کہ دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار ہیں، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی سمندری ڈرون کی شناخت آر ای ایم یو ایس 600 کے نام سے ہوئی ہے، جسے سمندر میں بارودی سرنگوں کی تلاش اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ اس وقت ایک ’’اہم اور فیصلہ کن مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایرانی فوج کو مزید ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔

امیر حاتمی نے ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں کامیاب رہا ہے، تاہم اس کامیابی کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ ان کے بقول مخالف فریق کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن ایرانی فوج کو آئندہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

امیر حاتمی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی، آبنائے ہرمز اور سفارتی رابطوں کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے۔ حال ہی میں ایرانی حکام نے کہا تھا کہ مسقط اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکا کو ہرمز دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پہنچائی گئی ہیں، جبکہ واشنگٹن کے جواب پر تہران کی نظریں ہیں۔ سمندریعلوم دریافت کریں

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جو امریکا اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہے اور اس کے مطابق ایرانی عوام نے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطے میں طاقت کے استعمال کو قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے بھی کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکا کی جانب سے کسی ممکنہ نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کے مطابق اگر امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اسے پہلے سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز بھی اس تنازع کا اہم مرکز بنی ہوئی ہے۔ امیر حاتمی نے کہا کہ ایران ایسی صورتحال قبول نہیں کرے گا جس میں ملک خود تجارت نہ کرسکے جبکہ دوسری طاقتیں خطے کے اہم بحری راستوں کو استعمال کرتی رہیں۔ ان کے مطابق ہرمز ایران کی عزت اور خودمختاری سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

موضوعات : iranmissilesurprise
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz
تازہ ترین

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں
تازہ ترین

امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

26 ستمبر , 2026
Iran announces permission for nuclear inspectors to re-enter the country and conduct inspections
تازہ ترین

ایران کا جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں داخلے اور معائنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Talks between Iran and Oman on safe maritime traffic in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت پر مذاکرات

26 ستمبر , 2026
Trump rejected Iran's proposal for a seven-day ceasefire.
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران کی7روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

26 ستمبر , 2026
The US must decide whether or not it wants to end the war Iranian President.
تازہ ترین

امریکا کو فیصلہ کرنا ہو گا جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں ،ایرانی صدر

25 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Asian Games 11 athletes, including Arshad Nadeem, to compete in the javelin throw final tomorrow.

ایشین گیمز : ارشدندیم سمیت 11کھلاڑی کل جیولین تھرو فائنل میں مد مقابل

یہ بھی پڑھیں

NA-168 by-election Scheduled polling time ends, vote counting begins.

این اے 168 ضمنی انتخاب: پولنگ کا مقررہ وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

27 ستمبر , 2026
Asian Games 11 athletes, including Arshad Nadeem, to compete in the javelin throw final tomorrow.

ایشین گیمز : ارشدندیم سمیت 11کھلاڑی کل جیولین تھرو فائنل میں مد مقابل

27 ستمبر , 2026
Iran warns 'Surprises' are ready for the enemy, and any attacks will be met with a response using new military technology.

دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار ہیں، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا، ایران کی وارننگ

27 ستمبر , 2026
AI error US and China face off.

اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

27 ستمبر , 2026
Is it 'Bili Bili's' turn after YouTube Create an account from Pakistan without a VPN.

یوٹیوب کے بعد بلی بلی کی باری؟ پاکستان سے بغیر وی پی این اکاؤنٹ بنائیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔