پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چاند پر چھپی برف کا راز کھلے گا؟

2 گھنٹے پہلے
A A
Will the secret of the ice hidden on the Moon be revealed
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) چاند پر کیا چھپا ہے؟

کیا وہاں اربوں سال پرانی برف موجود ہے؟کیا مستقبل میں انسان چاند پر موجود پانی اور وسائل کو استعمال کرسکے گا؟ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے کے لیے ناسا نے اب ایک ایسا قدم اٹھا لیا ہے جو خلائی تحقیق کی دنیا بدل سکتا ہے۔چاند۔۔۔ جسے انسان صدیوں سے دیکھتا آیا ہے،لیکن اب اسی چاند کے راز کھولنے کے لیے انسان نے مصنوعی ذہانت کو میدان میں اتار دیا ہے۔ناسا اور آئی بی ایم نے چاند کی تحقیق کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کا بنیادی نظام تیار کرلیا ہے، جو چاند کی سطح پر موجود بے شمار معلومات کا چند لمحوں میں تجزیہ کرنے میں سائنس دانوں کی مدد کرے گا۔

یہ نظام چاند کی سطح کے نقشے بنانے، گڑھوں کی شناخت کرنے، آتش فشانی آثار تلاش کرنے اور سب سے بڑھ کر چاند کے قطبی علاقوں میں برف کی ممکنہ موجودگی کا سراغ لگانے میں مدد دے سکتا ہے۔سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس مصنوعی ذہانت کی تربیت چاند کے گزشتہ 17 برس کے مشاہداتی ڈیٹا سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

ناسا کے لُونر ریکونیسنس آربیٹر سے حاصل ہونے والی تقریباً 20 لاکھ تصویری معلومات کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا۔یعنی چاند کی سطح کا اتنا وسیع ڈیٹا ایک ایسے نظام کو سکھایا گیا ہے جو اب خود چاند کی سطح میں چھپی اہم نشانیاں تلاش کرسکتا ہے۔اور یہاں سے شروع ہوتی ہے اصل کہانی۔۔۔چاند کے ایسے علاقے جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی، وہاں درجہ حرارت انتہائی کم رہتا ہے۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان مستقل تاریک علاقوں میں اربوں سال سے برف محفوظ ہوسکتی ہے۔اگر مصنوعی ذہانت ان علاقوں میں برف کے ذخائر کی درست نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوگئی تو یہ مستقبل کی خلائی تحقیق کے لیے انتہائی اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

کیونکہ پانی صرف پینے کے لیے ہی نہیں۔۔۔بلکہ مستقبل میں چاند پر انسانی قیام اور خلائی سفر کے لیے بھی انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔مصنوعی ذہانت چاند کے قدیم آتش فشانی آثار کا بھی سراغ لگا سکتی ہے۔ اسی طرح چاند کی سطح پر موجود لاکھوں گڑھوں کی شناخت اور پیمائش بھی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے ممکن ہوگی۔

موضوعات : moonspace
ShareSend

متعلقہ خبریں

A 40-story rocket, 5,000 tons of fuel—humanity's most dangerous space mission.
تازہ ترین

40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

19 ستمبر , 2026
What is happening in the universe Secrets revealed in 16 stunning space images from NASA.
تازہ ترین

کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ ناسا کی خلا کی 16 حیران کن تصاویر میں راز آشکار

15 ستمبر , 2026
US announcement to deploy its first space-based weapon A major warning to China and Russia.
تازہ ترین

امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

15 ستمبر , 2026
Turkey's first mission to the moon, preparation and installation of the spacecraft complete
تازہ ترین

ترکیہ کا چاند پر پہلا مشن، خلائی جہاز کی تیاری اور تنصیب مکمل

15 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's
تازہ ترین

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space
تازہ ترین

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Funeral prayers of 6 Pakistan Army soldiers martyred in Hangu held in Peshawar

ہنگو میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا

یہ بھی پڑھیں

Resolving conflicts through dialogue, not war, is possible Bilawal Bhutto Zardari's message on International Day of Peace.

جنگ نہیں مذاکرات سے تنازعات کا حل ممکن ہے، بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام

21 ستمبر , 2026
There is still time to stop, don't go towards the dead end, Mohsin Naqvi warns PTI

ابھی بھی وقت ہے باز آجائیں، بند گلی کی طرف نہ جائیں ، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

21 ستمبر , 2026
All three sisters of the PTI founder arrested; following Aleema Khan, Noreen and Uzma Khan have also been moved to jail.

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں گرفتار، علیمہ خان کے بعد نورین اور عظمیٰ خان بھی جیل منتقل

21 ستمبر , 2026
Deputy Prime Minister Ishaq Dar has arrived in New York; he will attend the General Assembly session.

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے،جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے

21 ستمبر , 2026
Following the PIMS incident, alleged safety negligence has come to light at Karachi's largest children's hospital as well.

سانحہ پمز کے بعد کراچی کے سب سے بڑے بچوں کے اسپتال میں بھی مبینہ حفاظتی غفلت سامنے آگئی

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔