لاہور( پاک تر ک نیوز) قومی پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا، انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی اور محمد انعام بٹ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے محمد انعام بٹ کی ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ محمد انعام بٹ پر دو ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026 تک عائد رہی، جس کی مدت اب مکمل ہوچکی ہے۔
یہ بیھ پڑھیں: پاکستان کی حوثی ملیشیا کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد انعام بٹ پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔ نمونے میں پائی جانے والی دوا کے طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوگئی، جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو بھی تسلیم کرلیا۔ذرائع کے مطابق محمد انعام بٹ کو مطلوبہ دوا مزید ایک سال تک استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔دوسری جانب ایشین بیچ گیمز میں محمد انعام بٹ کا مقابلے کا نتیجہ منسوخ کردیا گیا ہے اور ان کا چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔محمد انعام بٹ اب ایشین گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری بھی ہیں اور تمام متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔












