ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) ہاکی کے کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کی اور ایشین گیمز میں ہاکی کا کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔دوسری جانب مردوں کے والی بال کے مقابلے میں بھی پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے چین کو شکست دی، قومی ٹیم نے مسلسل تین سیٹ جیت کر تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔












