راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین کا تحفظ اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے،ترجمان دفتر خارجہ
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یہ رابطہ اپنے دورہ چین کے دوران کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔












