اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

1 دن پہلے
A A
Petroleum product prices increase for fifth consecutive day
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ڈیزل بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑ گیا، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پانچ روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 29 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے پہلے ہی مہنگائی کا شکار عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑا ضافہ


شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے کا براہ راست اثر روزمرہ استعمال کی ہر چیز پر پڑتا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھتے ہیں اور اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان کی قیمتیں بھی اوپر چلی جاتی ہیں۔عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کب رکے گا؟ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہر چند روز بعد نیا بوجھ ڈال رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور آمدن وہیں کی وہیں ہیں، لیکن پٹرول، ڈیزل، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے عام آدمی کے لیے گھر کا بجٹ چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

موضوعات : petrolrate
ShareSend

متعلقہ خبریں

Slight increase in gold and silver prices.
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

12 ستمبر , 2026
علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کرینگے
پاکستان

علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کرینگے

10 ستمبر , 2026
The price of petrol has gone up by Rs 5.58, and the price of diesel has increased by Rs 4.18 per liter.
تازہ ترین

پٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا،ڈیزل کی قیمت 4روپے18پیسے فی لٹر بڑھ گئی

9 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026
The government dropped a petrol bomb on the people, petrol became 12 rupees 90 paise more expensive
تازہ ترین

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا

8 ستمبر , 2026
After petrol, the public hit by a hike in electricity prices; cost increased by Rs 2.58 per unit.
تازہ ترین

عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کا بھی جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 58 پیسے مہنگی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Continuous increase in petroleum prices challenged in Lahore High Court

پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

یہ بھی پڑھیں

Hina Javed Murder Case Family expresses lack of confidence regarding alleged tampering with the investigation and evidence.

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا تفتیش اور شواہد میں مبینہ ٹیمپرنگ پر عدم اعتماد

13 ستمبر , 2026
Police encounter in Karachi, one terrorist killed

کراچی میں پولیس مقابلہ،ایک دہشت گرد ہلاک

13 ستمبر , 2026
Houthis claim control of the strategic Red Sea island of Perim (Mayun).

حوثیوں کا بحیرہ احمر کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ

13 ستمبر , 2026
The ninth and final spell of monsoon in Punjab is likely to begin today.

پنجاب میں مون سون کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

13 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔