منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

2 گھنٹے پہلے
A A
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے مجوزہ 437 کلومیٹر فیصل آباد، پشاور وائٹ آئل پائپ لائن میں 432 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری تقریباً چار سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی۔حکومت کی حمایت سے پیش کی گئی ٹیرف پٹیشن میں ایف ڈبلیو او نے اوگرا سے سرمایہ کاری کی واپسی کے لیے گارنٹی شدہ ٹرانسپورٹیشن ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی سوکار (SOCAR) کی منصوبے میں شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

مجوزہ ٹیرف کے تحت 2029 میں فیصل آباد سے تھالیان اور پھر پشاور کے قریب تارو جبہ تک پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی لاگت تقریباً 64 ڈالر فی ٹن ہوگی، جو 2058 تک بتدریج کم ہوکر 14.5 ڈالر فی ٹن رہ جائے گی۔ایف ڈبلیو او کے ذیلی ادارے فرنٹیئر آئل کمپنی کے مطابق پائپ لائن کے ابتدائی اخراجات سڑک کے ذریعے تیل کی ترسیل سے زیادہ ہوں گے، تاہم قرض کی ادائیگی اور سرمایہ کی قدر میں کمی کے ساتھ ٹیرف بھی کم ہوتا جائے گا، جس کا فائدہ صارفین کو منتقل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

منصوبے کے تحت فیصل آباد کے گٹی سے تارو جبہ تک پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل منتقل کیا جائے گا اور یوں کراچی سے پشاور تک پائپ لائن کا ایک مسلسل “بیک بون” مکمل ہوجائے گا۔پائپ لائن کا پہلا حصہ فیصل آباد سے تھالیان تک 256 کلومیٹر طویل اور 20 انچ قطر کا ہوگا، جس کی سالانہ گنجائش تقریباً 70 لاکھ ٹن ہوگی۔ دوسرا 172 کلومیٹر طویل 12 انچ قطر کا حصہ تھالیان سے تارو جبہ تک جائے گا، جبکہ 9 کلومیٹر کی 8 انچ لائن تھالیان کو فقیر آباد سے منسلک کرے گی۔منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 432 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ اوگرا نے منصوبے کی عمر 30 سال مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔تاہم وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے چار سال میں سرمایہ کاری کی واپسی اور ڈالر سے منسلک منافع پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ وزارت خزانہ نے تجویز دی کہ سرمایہ کاری کی واپسی کی مدت چار کے بجائے سات سال کی جائے تاکہ ابتدائی برسوں میں صارفین پر ٹیرف کا بوجھ کم رہے۔

وزارت خزانہ کا مؤقف تھا کہ ڈالر میں منافع صرف حقیقی غیر ملکی سرمایہ کاری پر لاگو ہونا چاہیے، مقامی وسائل سے ہونے والی سرمایہ کاری پر نہیں۔دوسری جانب سوکار نے سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے “Ship or Pay” انتظام کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت اگر کسی وجہ سے تیل منتقل نہ بھی ہو تو پائپ لائن کی مختص گنجائش کی ادائیگی لازم ہوگی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے وزارت خزانہ کے اعتراضات اور توانائی کے وزیر کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے منصوبے کو وسیع تر تزویراتی تناظر میں اہم قرار دیا اور اسے آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔

حکام کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 70 فیصد پٹرول اور ڈیزل سڑکوں، 28 فیصد موجودہ پائپ لائن نیٹ ورک اور 2 فیصد ریل کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ نئی پائپ لائن سے پٹرولیم مصنوعات کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کا حصہ تقریباً 10 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔منصوبے کا مقصد شمالی علاقوں میں بڑھتی پٹرولیم طلب پوری کرنا، ایندھن کی قلت کے خطرات کم کرنا، سڑکوں پر آئل ٹینکرز کا انحصار گھٹانا، سپلائی کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانا اور کاربن اخراج میں کمی لانا ہے۔

اوگرا نے تعمیراتی مرحلے کا ٹیرف جلد منظور کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

موضوعات : fwoislamabadpipelines
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Plan to set up 70 fast-charging stations for electric vehicles in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں 70 برقی گاڑیوں کے تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Civil and criminal proceedings regarding the same matter cannot run simultaneously Federal Constitutional Court.
تازہ ترین

ایک ہی معاملے پر سول اور فوجداری کارروائی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، وفاقی آئینی عدالت

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری
اہم ترین 2

اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری

2 ستمبر , 2026
Torrential rain in Rawalpindi, Islamabad, twin cities under water, army called in
تازہ ترین

راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

یہ بھی پڑھیں

Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Jason Gillespie has once again lashed out at Pakistan cricket, identifying Aqib Javed as the root cause of the problems.

جیسن گلیسپی پھر پاکستان کرکٹ پر برس پڑے، عاقب جاوید کو مسائل کی جڑ قرار دے دیا

8 ستمبر , 2026
Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔