جمعہ , 4 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

6 گھنٹے پہلے
A A
ADB Vice President meets the Prime Minister.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی 2026-2030 کے تحت ترجیحی شعبوں میں اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ینگ منگ یانگ کا بطور نائب صدر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا۔شہباز شریف نے پاکستان میں شہری بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور عوامی خدمات کے اہم منصوبوں کی تکمیل میں اے ڈی بی کی مسلسل پیشہ ورانہ کارکردگی اور بروقت تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سخت مالیاتی، ساختی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے مشکل معاشی بحالی کے مرحلے کو کامیابی سے عبور کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی سمیت عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے لیے مستحکم معاشی منظرنامے کی درجہ بندی کی ہے۔وزیراعظم نے طویل مدتی معاشی تبدیلی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز کے ذریعے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

ملاقات میں کراچی سے پشاور تک مین لائن-1 (ایم ایل-1) ریلوے کوریڈور کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم ایل-1 کی اپ گریڈیشن مال برداری کے نظام کو جدید بنانے، علاقائی تجارتی روابط مضبوط کرنے اور بڑے صنعتی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔دونوں جانب سے ایم ایل-1 منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ نجی شعبے کی معاونت، توانائی و غذائی تحفظ، برآمدات کی مسابقتی صلاحیت میں اضافے، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی 2026-2030 کی ترجیحات کو ٹھوس اور مؤثر اقدامات میں تبدیل کیا جائے گا۔

موضوعات : abdprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister
اہم ترین

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Shanghai Cooperation Organization Heads of State Summit in Bishkek; Prime Minister Shehbaz Sharif participates.
تازہ ترین

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہانِ مملکت اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

1 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026
اگلی خبر
Private sector investment is crucial for economic growth, says Finance Minister.

نجی شعبے کی سرمایہ کاری معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

US and China's preparations for space warfare

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

4 ستمبر , 2026
چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

4 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
More cases of Mpox reported in Karachi; total for the year reaches 40.

کراچی میں ایم پاکس کے مزید کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 40 ہوگئی

4 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔