کراچی (پاک ترک نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی دس ستمبرکو نیشنل سیونگز اسکیم کے تحت کی جائے گی۔
چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 8 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جو ایک خوش نصیب فاتح کو ملے گا۔دوسرے انعام کے تحت 3 کروڑ روپے فی فاتح دیے جائیں گے اور اس انعام کے 3 فاتح ہوں گے۔تیسرے انعام کے متعدد فاتحین کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے سرکاری اعلان کے بعد پرائز بانڈ رکھنے والے افراد نیشنل سیونگز پاکستان کی ویب سائٹ پر نتائج چیک کرسکیں گے۔












