اتوار , 30 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

میر رضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی پہلی سماعت، والد کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار

2 دن پہلے
A A
Mir Raza murder case Judicial commission's first hearing; father expresses reservations regarding police investigation.
Share on Facebookwhatsapp

کراچی ( پاک ترک نیوز) میر رضا قتل کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی پہلی سماعت ہوئی، کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال کے روبرو میر رضا کے والد میر حسین، والدہ اور وکیل جبران ناصر پیش ہوئے۔میر رضا کے والد میر حسین نے کمیشن کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ کارروائی کے آغاز پر جسٹس عمر سیال نے میر رضا کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور والد سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ یہ ان کا پہلا جوڈیشل کمیشن ہے، میری کوشش ہوگی کہ اس کارروائی سے آپ کے درد میں کمی ہو اور کمیشن کی کوشش ہوگی کہ آپ کے تمام سوالات کے جواب ملیں۔کمیشن سربراہ کا کہنا تھا کہ میر رضا کیس میں پولیس سرجن، پولیس کی تفتیش، شواہد اور کیس سے متعلق تمام تفصیلات معلوم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیشی ٹیم بھی اپنا کام کررہی ہے۔جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ہم پر بھروسہ رکھیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس کمیشن کی کارروائی کو پبلک کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مرتضیٰ بھٹو قتل کیس سمیت دیگر بڑے مقدمات میں بھی جوڈیشل کمیشن قائم ہوتے رہے ہیں۔

دوسری جانب میر رضا کے والد میر حسین نے تفتیشی ٹیم کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 29 روز گزر چکے ہیں لیکن انہیں اب تک کیس میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔والد نے کہا کہ انہیں پولیس کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحفظات ہیں اور وہ کیس میں ہونے والی پیش رفت سے مطمئن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کے جرم کی سزا نئے قانون کے مطابق نہیں دی جاسکتی، لاہور ہائیکورٹ

جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ صرف میر رضا کا کیس نہیں بلکہ ان کے نزدیک یہ ہر اس شخص کا مقدمہ ہے جو انصاف کا متلاشی ہے۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کیس کے مختلف پہلوؤں، شواہد، پولیس تفتیش اور متعلقہ حکام کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات : casejudicalkarahcimirraza
ShareSend

متعلقہ خبریں

Punishment for past crimes cannot be given according to new law, Lahore High Court
تازہ ترین

ماضی کے جرم کی سزا نئے قانون کے مطابق نہیں دی جاسکتی، لاہور ہائیکورٹ

25 اگست , 2026
Hearing on the bail petitions of Dr. Yasmin Rashid and Umar Sarfraz Cheema.
تازہ ترین

ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت

24 اگست , 2026
Mir Raza Murder Case Sindh government constitutes a judicial commission; family files petition in Sindh High Court; notices issued to parties.
تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنا دیا، اہلخانہ کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ،فریقین کو نوٹس

24 اگست , 2026
What could be the reason if a husband shoots his wife The accused in the Hana Javed murder case asks the plaintiffs
پاکستان

شوہر بیوی کو گولی مار دے تو کیا وجہ ہو سکتی ہے؟حنا جاوید قتل کیس کے ملزم کاطالبات سے سوال

24 اگست , 2026
Investigation into Mir Raza murder case in Karachi, business partner likely to be included in investigation
تازہ ترین

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات،کاروباری شراکت دار کو شاملِ تفتیش کیے جانے کا امکان

22 اگست , 2026
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس، اضافی دستاویزات جمع
اہم ترین 3

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس، اضافی دستاویزات جمع

19 اگست , 2026
اگلی خبر
Women's T20 Asia Cup kicks off in Dubai today.

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کا آج سے دبئی میں آغاز

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ اسود میں 2 ترک بحری جہازوں پر ڈرون حملے، ترکیہ کا یوکرین سے احتجاج

بحیرہ اسود میں 2 ترک بحری جہازوں پر ڈرون حملے، ترکیہ کا یوکرین سے احتجاج

29 اگست , 2026
مسلم ممالک باہمی تعاون سے دیرپا امن قائم کر سکتے ہیں، محمد باقر قالیباف

مسلم ممالک باہمی تعاون سے دیرپا امن قائم کر سکتے ہیں، محمد باقر قالیباف

29 اگست , 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام

29 اگست , 2026
پمز آتشزدگی کیس، 8 افسران و اہلکار معطل، فوجداری کارروائی کی منظوری

پمز آتشزدگی کیس، 8 افسران و اہلکار معطل، فوجداری کارروائی کی منظوری

29 اگست , 2026
کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب

کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب

29 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔